تم کلنہ تک جا کے دیکھو اور وہاں سے حمایت اعظم تک سیر کرو اور پھر فلسیتوں کے جات کو جاؤ۔ کیا وہ ان مُملکتوں سے بہتر ہیں؟ کیا اُن کی حدود سے زیادہ وسیع ہیں؟۔
خُداوند خُُدا نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے خُداوند ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ میں یعقوب کی حشمت سے نفرت رکھتا ہوں اور اُس کے قصروں سے مُجھے عداوت ہے ۔ اس لئے میں شہر کو اُس کی ساری معموری سمیت حوالہ کُروں گا۔
اور جب کسی کا رشتہ دار اُس کو جلاتا ہے اُسے اُٹھائے گا تاکہ اُس کی ہڈیوں کو گھر سے نکالے اور اُس سے جو گھر کے اندر ہے پُوچھے گا کیا کوئی اور تیرے ساتھ ہے؟تو وہ جواب دے گا کوئی نہیں۔تب وہ کہے گا چُپ رہ۔ ایسا نہ ہو کہ ہم خُداوند کے نام کا ذکر کریں۔