اور ساؔؤل کے گھرانے کا ایک خادِم بنام ضَؔیبا تھا ۔ اُسے داؔؤد کے پاس بُلا لائے ۔ بادشاہ نے اُسے سے کہا کیا تُوضِیؔبا ہے ؟ اُس نے کہاں ہاں تیرا بندہ وُہی ہے۔
تب بادشاہ نے اُس سے کہا کیا ساؔؤل کے گھرانے میں سے کوئی نہیں رہا تا کہ مَیں اُس پر خُدا کی سی مہربانی کرُوں ؟ ضِؔیبا نے بادشاہ سے کہا یُونتؔن کا ایک بیٹا رہ گیا ہے جو لنگڑا ہے۔
اور ساؔؤل کے بیٹے یُونؔتن کا بیٹا مفیبوست داؔؤد کے پاس آیا اور اُس نے مُنہ کے بل گر کر سجدہ کیا۔ تب داؔؤد نے کہا مِفؔیبوست! اُس نے جواب دیِیا تیرا بندہ حاضر ہے۔
داؔؤد نے اُس سے کہا مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے باپ یُونؔتن کی خاطرِ ضرور رجھ پر مہربانی کرُونگا اور تیرے باپ ساؔؤل کی ساری زمین تجھے پھیر دُونگا اور تُو ہمیشہ میرے دستر خوان پر کھانا کھایا کر۔
سو تُو اپنے بیٹوں اور نَوکروں سیت زمین کو اُسکی طرف سے جوت کر پَیدا وار کو لے آیا تاکہ تیرے آقا کا بیٹا ہے میرے دستر خوان پر ہمیشہ کھانا کھائیگا اور ضِؔیبا کے پندرہ بیٹے اور بِیس نوکر تھے۔
تب ضِیؔبا نے بادشاہ سے کہا جو کُچھ میرے مالِک بادشاہ نے اپنے خادِم کو حُکم دیا ہے تیرا خادم ویسا ہی کریگا۔ پر مفؔیِبوست کے حق میں بادشاہ نے فرمایا کہ وہ میرے دستر خوان پر اِس طرح کھانا کھائیگا کہ گویا وہ بادشاہزادوں میں سے ایک ہے۔