اؔبنیر اِشبوؔست کی اِن باتوں سے بہت غُصہّ ہو کر کہنے لگا کیا مَیں یؔہُوداہ کے کِسی کُتّے کا سر ہُوں ؟ آج تک میں تیرے باپ سؤل کے گھرانے اور اُسکے بھائیوں اور دوستوں سے مِہربانی سے پیش آتا رہا ہُوں اور تجھے داؔؤد کے حوالہ نہیں کیا تَو بھی تُو آج اِس عورت کے ستھ مُجھ پر عَیب لگاتا ہے؟۔
اور ابؔنیر نے اپنی طرف سے دؔاؤد کے پاس قاصد روانہ کئے اور کہلا بھیجا کہ مُلک کِسکا ہے ؟ تو میرے ساتھ اپنا عہد باندھ اور دیکھ میرا ہاتھ تیرے ساتھ ہوگا تا کہ سارےاِؔسرائیل کو تیری طرف مائل کرُوں ۔
اُس نے کہا اچھاّ میں تیرے ساتھ عہد باندھونگا پر میں تجھ سے ایک بات چاہتا ہُوں اور وہ یہ ہے کہ جب تُو مجھ سے مِلنے کو آئے تو جب تک ساؔؤل کی بیٹی مؔیکل کو پہلے اپنے ستھ نہ لائے تو میرا مُنہ دیکھنے نہیں پائیگا۔
اور دؔاؤد نے ساؔؤل کے بیٹے اِشؔبوست کو قاصِدوں کی معرفت کہا بھیجا کہ میری بِیوی مؔیکل کو جسکو مَیں نے فلِستیوں کی سَو کھلڑیاں دیکر بِیاہا تھا میرے حوالہ کر ۔
پس اب اِیسا کر لو کیونکہ خُداوند نے دؔاؤد کے حق میں فرمایا ہے کہ میں اپنے بندہ داؔؤد کی معرفت اپنی قوم اِؔسرائیل کو فلِستیوں اور اُنکے سب دُشمنوں کے ہاتھ سے رہائی دُونگا۔
اور ابؔنیر نے بنی بینمین سے بھی باتیں کیں اور ابؔنیر چلا کہ جو کچھ اِسرائیلوں اور بؔینمین کے سارے گھرانے کو اچھا لگا اُسے حؔبُرون میں داؔؤد کو کہ سُنائے ۔
اور ابؔنیرنے داؔؤد سے کہا اب اُٹھ کر جاؤنگا اور سارے اِسرائیل کو اپنے مالکِ بادشاہ کے پاس اِکٹھا کرونگا تا کہ وہ تجھ سے عہد باندھیں اور تُو جس جس پر تیرا جی چاہے سلطنت کرے ۔ سو داؔؤد نے اؔبنیر کو رُخصت کیا اور وہ سلامت چلا گیا۔
داؔؤد کے لوگ اور یوؔآب کِسی دھاوے سے لوُٹ کا بہت سا مال اپنے ساتھ لیکر آئے لیکن ابؔنیر حؔبرُون میں داؔؤد کے پاس نہیں تھا کیونکہ اُس نے اُسے رُخصت کر دیا تھا اور وہ سلامت چلا گیا تھا۔
اور جب یؔوآب اور لشکر کے سب لوگ جو اُسکے ساتھ تھے آئے تواُنہوں نے یوؔآب کو بتایا کہ نیؔر کا بیٹا ابؔنیر بادشاہ کے پاس آیا تھا اور اُس نے اُسے رُخصت کر دیا اور وہ سلامت چلا گیا۔
جب یوآؔب داؔؤد کے پاس سے باہر نِکلا تو اُس سنے ابنؔیر کے پیچھے قاصِد بھیجے اور وہ اُسکو سِؔیرہ کے کوئیں سے لَوٹا لے آئے پر یہ داؔؤد کو معلوم نہیں تھا ۔
جب اؔبنیر حؔبرُون میں لَوٹ آیا تو یوآؔب اُسے الگ پھاٹک کے اندر لے گیا تا کہ اُسکے ساتھ چُپکے چُپکے بات کرے اور وہاں اپنے بھائی عساؔہیل کے کُون کے بدلہ یں اُسکے پیٹ میں اَیسا مارا کہ وہ مر گیا۔
وہ یوآؔب اور اُسکے باپ کے سارے گھرانے کے سر لگے اور یوآؔب کے گھرانے میں کوئی نہ کوئی اَیسا ہوتا رہے جِسے جریان ہو یا جو کوڑھی ہو یا بیَساکھی پر چلے یا تلوار سے مرے یا ٹکُڑے ٹُکڑے کو مُحتاج ہو۔
اور داؔؤد نے یوآؔب سے اور اُن سب لوگوں سے جو اُسکے ساتھ تھے کہا کہ اپنے کپڑے پھاڑو اور ٹاٹ پہنو اور ابؔنیر کے آگے آگے ماتم کرو اور داؔؤد بادشاہ آپ جنازہ کے پیچھے پیچھے چلا۔
اور سب لوگ کچھ دِن رہتے داؔؤد کو روٹی کھِلاتےآئے لیکن داؔؤد نے قسم کھا کر کہا اگر مَیں آفتاب کے غروُب ہونے سے پیشتر روٹی یا اور کچھ چکھُّوں تو خُدا مجھ سے اِیسا بلکہ اِس سے زِیادہ کرے۔
اور بادشاہ نے اپنے مُلازِموں سے کہا کیا تُم نہیں جانتے ہو کہ آج کے دِن ایک سرادار بِلکہ ایک بہت بڑا آدمی اِؔسرائیل میںمرا ہے؟۔ اور ابرچہ مَیں ممسُوح بادشاہ ہُوں تو بھی آج کے دِن عاجِز ہُوں اور یہ لوگ بنی ضرویاہ مُجھ سے زبردست ہیں۔ خُداوند بدکار کو اُسکی بدی کے مُوافقِ بدلہ دے۔