اور جب داؔؤد چوٹی سے کچھ آگے بڑھا تو مفِؔیبوست کا خادِم ضِیباؔ دو گدھے لیئے ہوُئے اُسے مِلا جن پر زین کسے تھے اور اُنکے اُوپر دو سَوروٹیاں اور کشمِش کے سُو خوشے اور تابستانی میووں کے سو دانے اور مَے کا ایک مشکیزہ تھا ۔
اور بادشاہ نے ضِیباؔ سے کہا اِن سے تیرا کا مطلب ہے؟ ضِؔیبا نے کہا یہ گدھے بادشاہ کے گھرانے کی سواری کے لئے روٹیاں اور گرمی کے پھل جوانوں کے کھانے کے لئے ہیں اور یہ مَے اِسلئے ہے کہ جو بیابان میں تھک جائیں اُسے پئیں ۔
اور بادشاہ نے پوُچھا تیرے آقا کا بیٹا کہاں ہے؟ ضَؔیبا نے کہا بادشاہ سے کہا دیکھ وہ یرؔوشلیم میں رہ گیا ہے کیونکہ اُس نے کہا کہ آج اِسؔرائیل کا گھرانا میرے باپ کی مملکت مجھے پھیر دیگا ۔
خُداوند نے ساؔؤل کے گھرانے کے سب خُون کو جِسکے عوِض تُو بادشاہ ہُؤا تیرے ہی اُوپر لَوٹا یا اور خُداوند نے سلطنت تیرے بیٹے ابؔی سلوم کے ہاتھ میں دے دی ہے اور دیکھ تُو اپنی ہی شرارت میں خود آپ پھنس گیا ہے اِسلئے کہ تُو خُونی آدمی ہے۔
بادشاہ نے کہا اَے ضؔرویاہ کے بیٹو! مجھے تم سے کیا کام؟ وہ جو لعنت کر رہا ہے اور خُداوند نے اُس سے کہا ہے کہ داؔؤد پر لعنت کر سو کوَون کہہ سکتا ہے کہ تُو نے کیون اَیسا کیا؟۔
اور داؔؤد نے ابؔیشے سے اور اپنے سب خادِموں سے کہا دیکھو میرا بیٹا ہی جو میرےصُلب سے پَیدا ہُؤا میری جان کا طالب ہے پس اب یہ بینمینی کتنا زیادہ اَیسا نہ کرے ؟ اُسے چھوڑ دو اور لعنت کرنے دو کیونکہ خُداوند نے اُسے حُکم دیا ہے۔
سو داؔؤد اور اُسکے لوگ راستہ چلتے رہے اور سؔمعی اُسکے سامنے کے پہاڑکے پہلُو پر چلتا رہا اور چلتے چلتے لعنت کرتا اور اُسکی طرف پتھر پھینکتا اور خاک ڈالتا رہا ۔
خُوسؔی نے ابؔی سلوم سے کہا نہیں بلکہ جسکو خُداوند نے اور اِس قَوم نے اور اِؔسرائیل کے سب آدمیوں نے چُن لیا ہے مَیں اُسی کا ہُونگا اور اُسی کے ساتھ رہُونگا۔
اور پھر مَیں کِس کی خِدمت کرُوں ؟ کیا مَیں اُسکے بیٹے کے سامنے رہ کر خِدمت نہ کرُوں ؟ جیسے میں نے تیرے باپ کے سامنے رہ کر خِدمت کی وَیسے ہی تیرے سامنے رُہونگا۔
سو اِخؔیتفُل نے ابؔی سلوم سے کہا کہ اپنے باپ کی حرموں کے پاس جا جِنکو وہ گھر کی نگہبانی کو چھوڑ گیا ہے۔ اِسلئے کہ جب سب اِسرائیلی سُنینگے کہ تیرے باپ کو تُجھ سے نفرت ہے تو اُن سب کے ہاتھ جو تیرے ساتھ ہیں قوی ہو جائینگے ۔
اور اِخؔیتفُل کی مشورت جو اِن دِنوں ہوتی وہ اَیسی ہی سمجھی جاتی تھی کہ گویا خُدا کے کلام سے آدمی نے بات پُوچھ لی۔ یُوں اخؔیتفُل کی مشورت داؔؤد اور ابؔی سلوم کی خِدمت میں اَیسی ہی ہوتی تھی۔