اور سلیمان یروشلیم میں کوہِ موریاہ پر جہاں اُس کے باپ داؤد نے رویت دیکھی اُسی جگہ جسے داؤد نے تیاری کر کے مقرر کیا یعنی اُرنان یبوُسی کے کھلیہان میں خُداوند کا گھر بنانے لگا۔
اور اُس نے پاک ترین مکان بنایا جس کی لمبائی گھر کی چوڑائی کے مُطابق بیس ہاتھ اور اُس کی بیس ہاتھ تھی اور اُس نے اُسے چھ سَو قنطار چوکھے سونے سے منڈھا ۔
اور کروبیوں کے بازو بیس ہاتھ لمبے تھے ۔ایک کروبی کا ایک بازو پانچ ہاتھ کا گھر کی دیوار تک پُہنچا ہوا اور دوسرا بازو بھی پانچ ہاتھ کا دوسرے کروبی کے بازو تک پُہنچاہوا تھا۔
اور اُس نے ہیکل کے آگے اُن ستونوں کو ایک کو دہنی اور دوسرے کو بائیں طرف کھڑا کیا اور جو دہنے تھا اُس کا نام یاکین اور جو بائیں تھا اُس کا نام بوعز تھا۔