اور اُس نے وہی جو خُداوند کی نظر میں درست ہے ٹھیک ایسا ہی کیا جیسا اُس کے باپ عُزیاہ نے کیا تھا مگر وہ خُداوند کی ہیکل میں نہ گُھسا پر لوگ گناہ کرتے ہی رہے ۔
وہ بنی عمون کے بادشاہ سے بھی لڑا اور اُن پر غالب ہوا اور اُسی سال بنی عمون نے ایک سَو قنطار چاندی اور دس ہزار کُر گیہوں اور دس ہزار کُر جَو اُسے دئے اور اُتنا ہی بنی عمون نے دوسرے اور تیسرے برس بھی اُسے دیا۔