سو اُس نے کاہنوں اور لاویوں کو اکٹھا کیا اور اُن سے کہا کہ یہوداہ کے شہروں میں جاجا کر سارے اسرائیل سے سال بہ سال اپنے خُداوند کے گھر کی مرمت کے لیے روپیہ جمع کیا کرو اور اس کام میں تُم جلدی کرنا تو بھی لاویوں نے کُچھ جلدی نہ کی۔
تب بادشاہ نے یہویدع سردار کو بُلا کر اُس سے کہا کہ تُو نے لاویوں سے کیوں تقاضا نہیں کیا کہ وہ شہادت کے خیمہ کے لیئے یہوداہ اور یروشلیم سے خُداوند کے بندہ اور اسرائیل کی جماعت کے خادم موسیٰ کا محصول لایا کریں؟۔
جب صندوق لاویوں کے ہاتھ سے بادشاہ کے مُختاروں کے پاس پُہنچا اور اُنہوں نے دیکھا کہ اُس میں بُہت نقدی ہے تو بادشاہ کے مُنشی اور سردار کاہن کے نائب نے آکر صندوق کو خالی کیا اور اُسے لے کر پھر اُس کی جگہ پُہنچا دیااور روز ایسا ہی کر کے اُنہوں نے بُۃت سی نقدی جمع کر لی۔
پھر بادشاہ اور یہویدع نے اُسے اُن کو دے دیا جو خُداوند کے گھر کی عبادت کے کام پر مُقرر تھے اور اُنہوں نے سنگ تراشوں اور بڑھیؤں کو خُداوند کے ھر کو بحال کرنے کے لیئے اور لوہاروں اور ٹھٹھیروں کو بھی خُداوند کے گھر می مرمت کے لیئے مُزدوری پر رکھا۔
اور جب اُسے تمام کر چُکے تو باقی روپیہ بادشاہ اور یہویدع کے پاس لے آئے جس سے خُدانو کے گھر کے لیئے ظرُوف یعنی خدمت کے اور قربانی چڑھانے کے برتن اور چمچے اور سونے اور چاندی کے برتن بنے اور وہ یہویدع کے جیتے جی خُداوند کے گھر میں ہمیشہ سوختنی قربانیاں چڑھاتے رہے۔
اور وہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے گھر کو چھوڑ کر یسیرتوں اور بُتوں کی پرستش کرنے لگے اور اُن کی اس خطا کے باعث یہوداہ اور یروشلیم پر غضب نازل ہوا۔
تب خُدا کی روح یہویدع کاہن کے بئٹے زکریاہ پر نازل ہوئی ۔سو وہ لوگوں سے بُلند جگہ پر کھڑا ہو کر کہنے لگا خُدا یوں فرماتا کہ تُم کیوں خُداوند کے حُکموں سے باہر جاتے ہوکہ یوں خوش حال نہیں رہے سکتے؟چونکہ تُم نے خُداوند کو چھوڑا ہے۔اُس نے بھی تُم کو چھوڑ دیا۔
یوں یوآس بادشاہ نے اُس کے باپ یہوید ع کے احسان کو جو اُس نے اُن پر کیا تھا یاد نہ رکھا بلکہ اُس کے بیٹے کو قتل کیا اور مرت وقت اُس نے کہا خُداوند اس کو دیکھ اور انتقام لے۔
اور اُسی سال کے آخر میں ایسا ہوا کی ارامیوں کی فوج نے اُس پر چڑھائی کی اور یہوداہ اور یروشلیم میں آکر لوگوں میں سے قوم کے سب سرداروں کو ہلاک کیا اور اُنکا سارا مال لُوٹ کر دمشق کے بادشاہ کے پاس بھیج دیا۔
اگر چہ ارامیوں کے لشکر سے آدمیوں کا چھوٹا ہی جتھا آیا تو بھی خُداوند نے ایک نہایت بڑا لشکر اُن کے ہاتھ میں کر دیا اس لیئے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو چھوڑ دیا تھا ۔سو اُنہوں نے یوآس کو اُس کے کیے کا بدلہ دیا۔
اور جب وہ اُس کے پاس سے لوٹ گئے (اُنہوں نے اُسے بڑی بیماریوں میں مُبتلا چھوڑا(تو اُسی کے ملازموں نے یہویدع کاہن کے بیٹوں کے خُون کے سبب سے اُس کے خلاف سازش کی اور اُسے اُس کے بستر پر قتل کیا اور وہ مرگیا اور اُنہوں نے اُسے داؤد کے شہر میں دفن تو کیا پر اُسے بادشاہوں کی قبروں میں دفن نہ کیا۔
اب رہے اُس کے بیٹے اور وہ بڑے بوجھ جو ااُس پر رکھے گئے اور خُداوند کے گھر کا دوبارہ بنانا۔سو دیکھ یہ سب کُچھ بادشاہوں کی کتاب کی تفسیر میں لکھا ہے اور اُس کا بیٹا امصیاہ اُسکی جگہ باشا ہ ہوا۔