Indian Language Bible Word Collections
2 Chronicles 17:10
2 Chronicles Chapters
2 Chronicles 17 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Assamese
Books
Old Testament
New Testament
2 Chronicles Chapters
2 Chronicles 17 Verses
1
اور اُس کا بیٹا یہوسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہوا اور اُس نے اسرائیل کے مُقابل اپنے آپ کو قوی کیا۔
2
اور اُس نے یہوداہ کے سب فصیل دار شہر وں میں فوجیں رکھیں اور یہوداہ کے مُلک میں اور افرائیم کے اُن شہروں میں جن کو اُس کے باپ آسا نے لے لیا تھاچوکیاں بٹھائیں۔
3
اور خُداوند یہوسفط کے ساتھ تھا کیونکہ اُس کی روِش اُس کے باپ داؤد کے پہلے طریقوں پر تھی اور وہ بعلیم کا طالب نہ ہوا۔
4
بلکہ اپنے باپ دادا کے خُدا کا طالب ہوا اور اُس کے حُکموں پر چلتا رہا اور اسرائیل کے سے کام نہ کیے۔
5
اس لیئے خُداوند نے اُس کے ہاتھ میں سلطنت کو مُستحکم کیا اور سارا یہوداہ یہوسفط کے پاس ہدئے لایا اور اُس کی دولت اور عزت بُہت فراوان ہوئی۔
6
اور اُس کا دل خُداوند کی راہوں میں بُہت مسرور تھا اور اُس نے اُونچے مقاموں اور یسیرتوں کو یہوداہ میں سے دور کیا۔
7
اور اپنی سلطنت کے تیسرے برس اُس نے بن خیل اور عبدیاہ اور زکریاہ کو اور نتنیل اور میکایاہ کو جو اُس کے اُمرا تھے یہوداہ کے شہروں میں تعلیم دینے کو بھیجا۔
8
اور اُن کے ساتھ یہ لاوی تھے یعنی سمعیاہ اور نتنیاہ اور زبدیلو اور عساہیل اور سمیرا موت اور یہونتن اور ادونیاہ اور طوبیاہ اور طوب ادونیاہ لاویوں میں سے اور اُن کے ساتھ الیسمع اور یہورام کاہنوں میں سے تھے۔
9
سو اُنہوں نے خُداوند کی شریعت کی کتاب ساتھ رکھ کر یہوداہ کو تعلیم دی اور وہ یہوداہ کے سب شہروں میں گئے اور لوگوں کو تعلیم دی۔
10
اور خُداوند کا خوف یہوداہ کے گرداگرد کے ممالک کی سب سلطنتوں میں چھاگیا یہوں تک کہ اُنہوں نے یہوسفط سے کبھی جنگ نہ کی۔
11
اور بعض فلستی یہو سفط کے پاس ہدئے اور خراج میں چاندی لائے اور عرب کے لوگ بھی اُس کے پاس ریوڑ لائے یعنی سات ہزار سات سو مینڈھے اور سات ہزار سات سو بکرے۔
12
اور یہوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہوداہ میں قلعے اور ذخیرہ کے شہر بنائے۔
13
اور یہوداہ کے شہروں میں اُس کے بُہت سے کاروبار اور یروشلیم میں اُس کے جنگی مرد یعنی زبردست سورما تھے۔
14
اور اُن کا شمار اپنے آبائی خاندان کے مُوافق یہ تھا۔یہوداہ میں سے ہزاروں کے سردار یہ تھے۔ سردار عدنہ اور اُس کے ساتھ تین لاکھ زبردست سورما۔
15
اور اُس سے دوسرے درجہ پر سردار یہو حنان اور اُس کے ساتھ دو لاکھ اسَی ہزار ۔
16
اور اُس سے نیچے عمسیاہ بن زکری تھا جس نے اپنے کو بخوشی خُداوند کے لیئے پیش کیا تھا اور اُس کے ساتھ دو لاکھ زبردست سورما تھے۔
17
اور بنیمین میں سے الیدع ایک زبردست سورما تھیاور اُس کے ساتھ کمان اور سپر سے مُسلح دو لاکھ تھے۔
18
اور اُس سے نیچے یہو زبد تھا اور اُس کے ساتھ ایک لاکھ اسَی ہزار تھے جو جنگ کے لیئے تیار رہتے تھے۔
19
یہ بادشاہ کے خدمت گزار تھے اور اُن سے الگ تھے جنکو بادشاہ نے تمام یہوداہ کے فصیل دار شہروں میں رکھا تھا۔