اور ہم نے تِیمُتھیُس کو جو ہمارا بھائِی اور مسِیح کی خُوشخَبری میں خُدا کا خادِم ہے اِس لِئے بھیجا کہ وہ تُمہیں مضبُوط کرے اور تُمہارے اِیمان کے بارے میں تُمہیں نصِیحت کرے۔
اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کرسکا تو تُمہارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔ کہِیں اَیسا نہ ہُؤا ہوکہ آزمانے والے نے تُمہیں آزمایا ہو اور ہماری محنت بے فائِدہ گئی ہو۔
مگر اَب جو تِیمُتھیُس نے تُمہارے پاس سے ہمارے پاس آ کر تُمہارے اِیمان اور محبّت کی اور اِس بات کی خُوشخَبری دی کہ تُم ہمارا ذِکرِ خَیر ہمیشہ کرتے ہو اور ہمارے دیکھنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسے کہ ہم تُمہارے۔
تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔