اور اب دیکھو یہ بادشاہ تُمہارے آگے آگے چلتا ہے ۔ میَں تو بُڈھاّ ہُوں اور میرا سر سفید ہوگیا اور دیکھو میرے بیٹے تمہارے ساتھ ہیں ۔ میَں نے لڑکپن سے آج تک تُمہارے سامنے ہی چلتا رہا ہوں ۔
میں حاضِر ہوں ۔ سو تُم خُداوند اور اُسکے ممسوُح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ میں نے کس کا بیل لے لیا یا کس کا گدھا لیا ؟ میں نے کس کا حق مارا یا کس پر ظُلم کیا یا کس کے ہاتھ سے میں نے رشوت لی تاکہ اندھا بن جاؤں؟ بتاؤ اور یہ میں تہم کو واپس کردُونگا۔
تب اُس نے اُن سے کہا کہ خُداوند تمہارا گواہ اور اُسکا ممُسوح آج کے دِن گواہ ہے کہ میرے پاس تُمہارا کچھ نہیں نِکلا ۔ اُنہوں نے کہا وہ گواہ ہے کہ میرے پس تُمہاراکچھ نہیں نِکلا ۔ اُنہوں نے کہا وہ گواہ ہے ۔
جب یعقوب مصؔر میں گیا اور تمہارے باپ دادا نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے موُؔسی اور ہارُون کو بھیجا جنہوں نے تُمہارے باپ دادا کو مصر ؔ سے نکال کر اِس جگہ بسایا۔
پر وہ خُداوند اپنے خُدا کو بھُول گئے ۔ سو اُس نے اُنکو حُضور کی فَوج کے سِپہ سلار سِیسؔرا کے ہاتھ اور فلِسیتیون کے ہاتھ اور ساہِ موآؔب کے ہاتھ بیچ ڈالا اور وہ اُن سے لڑے۔
پھر اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا کہ ہم نے گنُاہ کیِا ۔ اِسلئِے کہ ہم نے خُداوند کو چھوڑا اور بؔعلیم اور عستارات کی پرستش کی پر اب تو ہم تیری پرستش کرینگے ۔
سو خُداوند نے یُربّعل اور بدان اور اِفتاح اور ؔسموئیل کو بھیجا اور تُمکو تمہارے دُشمنوں کے ہاتھ سے جو تُمہاری چاروں طرف تھے رہائی دی اور تُم چین سے رہنے لگے ۔
اور جب تُم نے دیکھا کہ بنی عمّون کا بادشاہ ناؔحس تُم پر چڑھ آیا تو تُم نے مجھ سے کہا کہ ہم پر کوئی بادشاہ سلطنت کرے حالانکہ خُداوند تمہارا خُدا تمہارا بادشاہ تھا ۔
اگر تُم خُداوند سے ڈرتے اور اُسکی پرستش کرتے اور اُسکی بات مانتے رہواور خُداوند کے حُکم سے سر کشی نہ کرو اور تُم اور وہ بادشاہ بھی تُم پر سلطنت کرتا ہے خُداوند اپنے خُدا کے پَیَرو بنے رہو تو خَیر ۔
کیا آج گیہُوں کاٹنے کا دِن نہیں ؟ میَں خُداوند سے عرض کروُنگا کہ بادِل گرجے اور پانی برسے اور تُم جان لو گے اور دیکھ بھی لوگے کہ تُم نے خُداوند کے حُضُور اپنے لئِے بادشاہ مانگنے سے کتنی بری شرارت کی ۔
اور سب لوگوں نےؔسموئیل سے کہا کہ اپنے خادِموں کے لئے خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کر کہ ہم مر نہ جائیں کیونکہ ہم نے اپنے سب گنُاہوں پر یہ شرارت بھی بڑھا دی ہے کہ اپنے لئِے ایک بادشاہ مانگاہ۔
سؔموئیل نے لوگوں سے کہا خَوف نہ کرو ۔ یہ سب شرارت تو تُم نے کی ہے تو بھی خُداوند کی پَیروی سے کنارہ کشی نہ کر بلکہ اپنے سارے دِل سے خُداوند کی پرسِتش کرو۔