Indian Language Bible Word Collections
Proverbs 2:19
Proverbs Chapters
Proverbs 2 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Books
Old Testament
New Testament
Proverbs Chapters
Proverbs 2 Verses
1
|
اے میرے بیٹے !اگرتو میری باتوں کوقبول کرے اور میرےفرمان کو نگاہ میں رکھے۔ |
2
|
اَیساکہ توحکمت کی طرف کان لگاے اور فہم سے دل لگاے |
3
|
بلکہ عقل کو پُکارے اور فہم کے لئے آوازبلندکرے۔ |
4
|
اور اُسکو اَیسا ڈھونڈےجیسےچاندی کواور اُسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی |
5
|
توتوخداوندکے خوف کو سمجھایگا اور خدا کی معرفت کو حاصل کر یگا |
6
|
کیونکہ خداوند حکمت بخشتا ہے۔علم وفہم اُسی کے منہ سے نکلتے ہیں۔ |
7
|
وہ راستبازوں کے لئے مدد تیار رکھتا ہےاور راست روکے لئے سپر ہے۔ |
8
|
تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نگہبانی کرے اور اپنے مقدسوں کی راہ کو محفوظ رکھے۔ |
9
|
تب تو صداقت اور عدل اور راستی کو بلکہ ہر ایک اچھی راہ کو سمجھیگا۔ |
10
|
کیونکہ حکمت تیرے دِل میں داخل ہوگیااور علم تیری جٓان کو مرغوب ہوگا ۔ |
11
|
تمیزتیری نگہبان ہوگی۔فہم تیری حفاظت کریگا |
12
|
تاکہ تجھے شریر کی راہ سے اور کجگوسے بچائیں۔ |
13
|
جو راستبازی کی راہ کو ترک کرتے ہیں تاکہ تاریکی کی راہوں میں چلیں۔ |
14
|
جو بدکاری خوش ہوتے ہیں اور شرارت کی کجروی میں خوش رہتےہیں۔ |
15
|
جنکی روشیں نا ہموار اور جنکی راہیں ٹیڑھی ہیں۔ |
16
|
تاکہ تجھے بی عورت سے بچائیں یعنی چکنی چپڑی باتیں کرنے والی پرائی عورت سے |
17
|
جو اپنی جوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیتی اور اپنے خدا کے عہد کو بھول جٓاتی ہے۔ |
18
|
کیونکہ اُسکا گھر موت کی اُتر ائی پر ہے اور اُسکی راہیں پاتال کوجٓاتی ہیں۔ |
19
|
جو کوئی اُسکے پاس جٓاتا ہےواپس نہیں آتااور زندگی کی راہوں تک نہیں پہنچتا ۔ |
20
|
تاکہ تو نیکوں کی راہ پر چلے اور صادقوں کی راہوں پرقائم رہے۔ |
21
|
کیونکہ راستباز ملک میں بسینگے اور کامل اُس میں آباد رہینگے ۔ |
22
|
لیکن شیریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جٓائینگے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جٓائینگے۔ |