پھر وہ زندہ پرندہ کو اور دیودار کی لکڑی اور سرخ کپڑے اور زوفا کو لے اور انکو اور اس زندہ پرندہ کو اس پرندے کے خون میں غوطہ دے جو بہتے پانی پر ذبح ہو چکا ہے۔
اور وہ جو پاک قرار دیا جایئگا اپنے کپڑے دھوئے اور سارے بال منڈائے اور پانی میں غسل کرے۔تب وہ پاک ڑھہریگا۔اسکے بعد وہ لشکر گاہ میں آئے پر سات دن تک اپنے خیمہ کے باہر ہی رہے۔
اور وہ آٹھویں دن دوبے عیب نر برے اور ایک بے عیب یکسالہ مادہ برہ اور نذرکی قربانی کے لئے ایفہ کے تین دہائی حصہ کے برابر تیل ملا ہوا میدہ اور لوج بھر تیل لے۔
اور اس برہ کو مقدس میں اس جگہ ذبح کرے جہاں خطا کی قربانی اور سوختنی قربانی کے جانور ذبح کئے جاتے ہیں کیونکہ جرم کی قربانی خطا کی قربانی کی طرح کا حصہ ٹھہریگی۔وہ نہایت مقدس ہے۔
اور کاہن جرم کی قربانی کا کچھ خون لے اور جو شخص پاک قرار دیا جایئگا اسکے دہنے کان کی لو پر اور رہنے ہاتھ کے انگوٹھے پر اور دہنے پاؤں کے انگوٹھے پر اسے لگائے۔
اور کاہن اپنے ہاتھ کے باقی تیل میں سے کچھ لے اور جو شخص پاک قرار دیا جائیگا اسکے دہنے کان کی لو پر اور اسکے دہنے ہاتھ کے انگوٹھے اور دہنے پاؤں کے انگوٹھے پر جرم کی قربانی کے خون کے اوپر لگائے۔
اور اگر وہ غریب ہو اور اتنا اسے مقدورنہ ہو تو وہ ہلانے کے واسطے جرم کی قربانی کے لئے ایک نر برہ لے تاکہ اسکے لئے کفارہ دیا جائے اور نذر کی قربانی کے لئے ایفہ کے دیویں حصہ کے برابر تیل ملاہوا میدہ اور لوج بھر تیل۔
پھر کاہن جرم کی قربانی کے برہ کو ذبح کرے اور وہ جرم کی قربانی کا کچھ خون لیکر جو شخص پاک قرار دیا جائیگا اسکے دہنے کان کی لو پر اور دہنے ہاتھ کے انگوٹھے اور دہنے پاؤں کے انگوٹھے پر اسے لگائے۔
پھر کاہن کچھ اپنے ہاتھ کے تیل میں سے لے اور جو شخص پاک قرار دیا جائیگا اسکے دہنے کان کی لو پر اور اسکے دہنے ہاتھ کے انگوٹھے اور دہنے پاؤں کے انگوٹھے پر جرم کی قربانی کے خون کی جگہ اسے لگائے۔
یعنی جو کچھ اسے میسر ہوا ہو اس میں سے ایک کو خطا کی قربانی کے طورع پر اور دوسرے کو سوختنی قربانی کے طور پر نذر کی قربانی کے ساتھ گذرانے۔یوں کاہن اس شخص کے لئے جو پاک قرار دیا جائیگا خداوند کے حضور کفارہ دے۔
تب کاہن حکمکرے کہ اس سے پیشتر کہ اس بلا کو دیکھنے کے لئے کاہن وہاں جائے لوگ اس گھر کو خالی کریں تاکہ جو کچھ گھر میں وہ ناپاک نہ ٹھہرایا جائے۔اسکے بعد کاہن گھر دیکھنے کو اندرجائے۔
اور اگر کاہن اندر جا کر ملا خط کرے اور دیکھے کہ گھر کی استرکاری کے بعد وہ بلااس گھر میں نہیں پھیلی تو وہ اس گھر کو پاک قرار دے کیونکہ وہ بلا دور ہوگئی۔
پھر وہ دیودار کی لکڑی اور زوفا اور سرخ کپڑےاور اس زندہ پرندہ کو لیکر انکو اس ذبح کئے ہوئے پرندہ کے خون میں اور اس بہتے ہوئے پانی میں غوطہ دے اور سات بار اس گھر پر چھڑکے۔