جب سَردار کاہِن اور پیادوں نے اُسے دیکھا تو چلاکر کہا مصلُوب کر مصلُوب! پِیلاطُس نے کہا تُم ہی اِسے لیجاواور مصلُوب کرو کِیُونکہ مَیں اِس کا کُچھ جُرم نہِیں پاتا۔
پَس پِیلاطُس نے اُس سے کہا تُو مُجھ سے بولتا نہِیں؟ کیا تُو نہِیں جانتا کہ مُجھے تُجھ کو چھوڑدینے کا بھی اِختیّار ہے اور مصلُوب کرنے کا بھی اِختیّار ہے؟۔
یِسُوع نے اُسے جواب دِیا کہ اگر تُجھے اُوپر سے نہ دِیا جاتا تو تیرا مُجھ پر کُچھ اِختیّار نہ ہوتا۔ اِس سبب سے جِس نے مُجھے تیرے حوالہ کِیا اُس کا گُناہ زیادہ ہے۔
اِس پر پِیلاطُس اُسے چھوڑ دینے میں کوشِش کرنے لگا مگر یہُودِیوں نے چلاکر کہا اگر تُو اِس کو چھوڑے دیتا ہے تو قیصّر کا خَیر خواہ نہِیں۔ جو کوئی اپنے آپ کو بادشاہ بناتا ہے وہ قیصّر کا مُخالِف ہے۔
پَس وہ چِلّائے کہ لیجا! لیجا! اُسےمصلُوب کر! پِیلاطُس نے اُن سے کہا کیا مَیں تُمہارے بادشاہ کو مصلُوب کرُوں؟ سَردار کاہِنوں نے جواب دِیا کہ قیصّر کے سِوا ہمارا کوئی بادشاہ نہِیں۔
اُس کِتابہ کو بہُت سے یہُودِیوں نے پڑھا۔ اِسلئِے کہ وہ مقام جہاں یِسُوع مصلُوب ہُؤا شہر کے نزدِیک تھا اور وہ عِبرانی۔ لتیِنی اور یُونانی میں لکِھا ہُؤا تھا۔
جب سِپاہی یِسُوع کو مصلُوب کرچُکے تو اُس کے کپڑے لے کر چار حِصّے کِئے۔ ہر سِپاہی کے لِئے ایک حِصّہ اور اُس کا کُرتہ بھی لِیا۔ یہ کُرتہ بِن سِلا سراسر بُنا ہُؤا تھا۔
اِس لِئے اُنہوں نے آپس میں کہا کہ اِسے پھاڑیں نہِیں بلکہ اِس پر قُرعہ ڈالیں تاکہ معلُوم ہوکہ کِس کا نِکلتا ہے۔ یہ اِس لِئے ہُؤا کہ وہ نوِشتہ پُورا ہو جو کہتا ہے کہ اُنہوں نے میرے کپڑے بانٹ لِئے اور میری پوشاک پر قُرعہ ڈالا۔ چُنانچہ سِپاہیوں نے اَیسا ہی کِیا۔
پَس چُونکہ تیّاری کا دِن تھا یہُودِیوں نے پِیلاطُس سے دَرخواست کی کہ اُن کی ٹانگیں توڑ دی جائیں اور لاشیں اُتارلی جائیں تاکہ سَبت کے دِن صلِیب پر نہ رہیں کِیُونکہ وہ سَبت ایک خاص دِن تھا۔
اِن باتوں کے بعد ارَِتیہ کے رہنے والے یُوسُف نے جو یِسُوع کا شاگِرد تھا (لیکِن یہُودِیوں کے ڈرسے خُفیہ طَور پر) پِیلاطُس نے اِجازت دی۔ پَس وہ آ کر اُس کی لاش لے گیا۔