یِسُوع نے یہ باتیں کہِیں اور اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھاکر کہا کہ اَے باپ! وہ گھڑی آپہُنچی۔ اپنے بَیٹے کا جلال ظاہِر کرتا کہ بَیٹا تیرا جلال ظاہِر کرے۔
مَیں نے تیرے نام کو اُن آدمِیوں پر ظاہِر کِیا جِنہِیں تُونے دُنیا میں سے مُجھے دِیا۔ وہ تیرے تھے اور تُونے اُنہِیں مُجھے دِیا اور اُنہوں نے تیرے کلام پر عمل کِیا ہے۔
کِیُونکہ جو کلام تُونے مُجھے پہُنچایا وہ مَیں نے اُن کو پہُنچا دِیا اور اُنہوں نے اُس کو قُبول کِیا اور سَچ جان لِیا کہ مَیں تیری طرف سے نِکلا ہُوں اور وہ اِیمان لائے کہ تُوہی نے مُجھے بھیجا۔
مَیں آگے کو دُنیا میں نہ ہُوں گا مگر یہ دُنیا میں ہیں اور مَیں تیرے پاس آتا ہُوں۔ اَے قُدُّوس باپ! اپنے اُس نام کے وسِیلہ سے جو تُونے مُجھے بخشا ہے اُن کی حِفاظت کرتا کہ وہ ہمری طرح ایک ہُوں۔
جب تک مَیں نے اُن کے ساتھ رہا مَیں نے تیرے اُس نام کے وسِیلہ سے جو تُونے مُجھے بخشا ہے اُن کی حِفاظت کی۔ مَیں نے اُن کی نگِہبانی کی اور ہلاکت کے فرزند کے سِوا اُن میں کوئی ہلاک نہ ہُؤا تاکہ کِتاب مُقدّس کا لِکھا پُورا ہو۔
اَے باپ! میں جانتا ہُوں کہ جنہِیں تُونے مُجھے دِیا ہے جہاں مَیں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں تاکہ میرے اُس جلال کو دیکھیں جو تُونے مُجھے دِیا ہے کِیُونکہ تُونے بِنایِ عالَم سے پیشتر مُجھ سے محبّت رکھّی۔