لیکِن مَیں نے یہ باتیں اِسلئِے تُم سے کہِیں کہ جب اُن کا وقت آئے تو تُم کو یاد آجائے کہ مَیں نے تُم سے کہہ دِیا تھا اور مَیں نے شُرُوع مَیں تُم سے یہ باتیں اِسلئِے نہ کہِیں کہ مَیں تُمہارے ساتھ تھا۔
لیکِن مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ میرا جانا تُمہارے لئِے فائِدہ مند ہے کِیُونکہ اگر مَیں نہ جاؤُں تو وہ مددگار تُمہارے پاس نہ آئے گا لیکِن اگر جاؤں گا تو اُسے تُمہارے پاس بھیج دُوں گا۔
لیکِن جب وہ یعنی رُوح حق آئے گا تو تُم کو تمام سَچّائی کی راہ دِکھائے گا۔ اِس لِئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکِن جو کُچھ سُنیگا وُہی کہے گا اور تُمہیں آئیندا کی خَبریں دے گا۔
پَس اُس کے بعض شاگِردوں نے آپس میں کہا یہ کیا ہے جو وہ ہم سے کہتا ہے کہ تھوڑی دیر میں تُم مُجھے نہ دیکھو گے اور پھِر تھوڑی دیر میں مُجھے دیکھ لوگے اور یہ کہ اِس لِئے کہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں؟۔
یِسُوع نے یہ جان کرکہ وہ مُجھ سے سوال کرنا چاہتے ہیں اُن سے کہا کیا تُم آپس میں میری اِس بات نِسبت پُوچھ پاچھ کرتے ہوکہ تھوڑی دیر میں تُم مُجھے نہ دیکھو گے اور پھِر تھوڑی دیر میں مُجھے دیکھ لوگے؟۔
جب عَورت جننے لگتی ہے تو غمگِین ہوتی ہے اِس لِئے کہ اُس کے دُکھ کی گھڑی آپہُنچی لیکِن جب بچّہ پَیدا ہوچُکتا ہے تو اِس خُوشی سے کہ دُنیا میں ایک آدمِی پَیدا ہُؤا اُس درد کو پھِر یاد نہِیں کرتی۔
دیکھو وہ آتی ہے بلکہ آپہُنچی کہ تُم سب پاگندا ہوکر اپنے اپنے گھر کی راہ لوگے اور مُجھے اکیلا چھوڑ دوگے تَو بھی مَیں اکیلا نہِیں ہُوں کِیُونکہ باپ میرے ساتھ ہے۔