اور خُد ا نے یعقؔوب سے کہا کہ اُٹھ بیتؔ ایل کو جا اور وہی راہ اور وہاں خُد کے لئِے جو تجھے اُس وقت دِکھائی دیا جب تو اپنے بھائی عؔیسو کے پاس سے بھاگا جارہا تھا ایک مذبح بنا ۔
اور آؤ ہم روانہ ہوں اور بؔیت ایل کو جائیں ۔ وہاں میَں خُدا کے لئِے جس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جِس راہ میں میَں چلا میرے ساتھ رہا مذبح بناؤنگا۔
تب اُنہوں نے سب بیگانہ دیوتاؤں کو جو اُنکے پاس تھاے اور منُدروں کو جو اُنکے کانوں میں تھے یعؔقوب کو دیدیا اور یعقوب نے اُنکو اُس بلؔوط کے درخت کے نیچے جو ؔسِکم کے نزدیک تھا دبا دِیا۔
اور اُس نے وہاں مزبح بنایا اور اپس مقام کا نام اؔیل بیت ایل رکھاّ کیونکہ جب وہ اپنے بھائی کے پاس سے بھاگا جا رہا تھا تو خُدا وہیں اُس پر ظاہر ہؤا تھا ۔
اور یعؔقوب کے فؔدّان ارام سے آنے کے بعد خُدا اُسے پِھر دِکھائی دیا اور اُسے برکت بخشی ۔ اور خُدا نے اُسے کہا کہ تیرا نام یعؔقوب ہے ۔ تیرا نام آگے سے یعؔقوب نہ کہلائیگا بلکہ تیرا نام اِسرائیل ہوگا ۔ سو اپس نے اُسکا نام اِسرائیل رکھاّ ۔