پس جب عؔیسو نے دیکھا کہ اِضحاؔق نے یعقوب کو دُعا دیکر اُسے فؔدان ارام کو بیضا ہے تا کہ وہ ہواں سے بیوی بیاہ کر لائے اور اُسے دُعا دیتے وقت یہ تاکید بھی کی ہے کہ تُو کنعانی لڑکیوں میں سے کِسی سے بیاہ نہ کرنا۔
اور ایک جگہ پہنچ کر ساری رات وہیں رہا کیونکہ سُورج ڈوب گیا تھا اور اُس نے اُس جگہ کے پتھروں میں سے ایک اُٹھا کر اپنے سرہانے دھر لیا اور اُسی جگہ سونے کو لیٹ گیا ۔
اور خُداوند اُسکے اُوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ مَیں خُداوند تیرے باپ اؔبرہام کا خُدا اور اِضؔحاق کا خُدا ہُوں ۔ مَیں یہ زمیں جس پر تُو لیٹا ہے تجھے اور تیری نسل کو دُونگا۔
اور تیری نسل زمین کی گرد کے ذرّوں کی مانِند ہوگی اور تُو مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پَھیل جائیگا اور زمین کے سب قبیلے تیرے اور تیری نسل کے وسیلہ سے برکت پائینگے۔
اور دیکھ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور ہر جگہ جہاں کہیں تُو جائے تیری حِفاظت کرُونگا اور تجھ کو اِس مُلک میں پِھر لاؤنگا اور جو مَٰن نے تجھ سے کہا ہے جب تک اُسے پُورا نہ کر لُوں تجھے نہیں چوڑونگا۔
اور یعقوؔب نے مَنت مانی اور کہا کہ اگر خُدا میرے ساتھ رہے اور جو سفر مَیں کر رہا ہُوں اور اِس میں میری حفاظت کرے اور مُجھے کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا دیتا رہے۔