Indian Language Bible Word Collections
Ephesians 3:13
Ephesians Chapters
Ephesians 3 Verses
Books
Old Testament
New Testament
Bible Versions
English
Tamil
Hebrew
Greek
Malayalam
Hindi
Telugu
Kannada
Gujarati
Punjabi
Urdu
Bengali
Oriya
Marathi
Books
Old Testament
New Testament
Ephesians Chapters
Ephesians 3 Verses
1
|
اِسی سبب سے مَیں پَولُس جو تُم غَیرقَوم والوں کی خاطِر مسِیح یِسُوع کا قَیدی ہُوں۔ |
2
|
شاید تُم نے خُدا کے اُس فضل کے اِنتظام کا حال سُنا ہوگا جو تُمہارے لِئے مُجھ پر ہُؤا۔ |
3
|
یعنی یہ کہ وہ بھید مُجھے مُکاشفہ سے معلُوم ہُؤا۔ چُنانچہ مَیں نے پہلے اُس کا مُختصر حال لِکھا ہے۔ |
4
|
جِسے پڑھ کر تُم معلُوم کر سکتے ہو کہ مَیں مسِیح کا وہ بھید کِس قدر سَمَجھتا ہُوں۔ |
5
|
جو اَور زمانوں میں بنی آدم کو اِس طرح معلُوم نہ ہُؤا تھا جِس طرح اُس کے مُقدّس رَسُولوں اور نبِیوں پر رُوح میں اَب ظاہِر ہو گیا ہے۔ |
6
|
یعنی یہ کہ مسِیح یِسُوع میں غَیرقَومیں خُوشخَبری کے وسِیلہ سے مِیراث میں شرِیک اور بَدَن میں شامِل اور وعدوں میں داخِل ہیں۔ |
7
|
اور خُدا کے اُس فضل کی بخشِش سے جو اُس کی قُدرت کی تاثِیر سے مُجھ پر ہُؤا مَیں اِس خُوشخَبری کا خادِم بنا۔ |
8
|
مُجھ پر جو سب مُقدّسوں میں چھوٹے سے چھوٹا ہُوں یہ فضل ہُؤا کہ مَیں غَیرقَوموں کو مسِیح کی بے قیاس دَولت کی خُوشخَبری دُوں۔ |
9
|
اور سب پر یہ بات روشن کرُوں کہ جو بھید ازل سے سب چِیزوں کے پَیدا کرنے والے خُدا میں پوشِیدہ رہا اُس کا کیا اِنتظام ہے۔ |
10
|
تاکہ اَب کلِیسیا کے وسِیلہ سے خُدا کی طرح طرح کی حِکمت اُن حُکُومت والوں اور اِختیّار والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں معلُوم ہو جائے۔ |
11
|
اُس ازلی اِرادہ کے مُطابِق جو اُس نے ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں کِیا تھا۔ |
12
|
جِس میں ہم کو اُس پر اِیمان رکھنے کے سبب سے دِلیری ہے اور بھروسے کے ساتھ رسائی۔ |
13
|
پَس مَیں دَرخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اُن مُصِیبتوں کے سبب سے جو تُمہاری خاطِر سہتا ہُوں ہِمّت نہ ہارو کِیُونکہ وہ تُمہارے لِئے عِزّت کا باعِث ہیں۔ |
14
|
اِس سبب سے مَیں اُس باپ کے آگے گھُٹنے ٹیکتا ہُوں۔ |
15
|
جِس سے آسمان اور زمِین کا ہر ایک خاندان نامزد ہے۔ |
16
|
کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیّت میں بہُت ہی زورآور ہو جاؤ۔ |
17
|
اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سُکُونت کرے تاکہ تُم محبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔ |
18
|
سب مُقدّسوں سمیت بخُوبی معلُوم کر سکو کہ اُس کی چَوڑائی اور لمبائی اور اُنچائی اور گہرائی کِتنی ہے۔ |
19
|
اور مسِیح کی اُس محبّت کو جان سکو جو جاننے سے باہِر ہے تاکہ تُم خُدا کی ساری معمُوری تک معمُور ہو جاؤ۔ |
20
|
اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ |
21
|
کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔ |