اور اُس نے ایک ڈھالا ہوا بڑا حَوض بنایا جو ایک کنارہ سے دورسے کنارہ تک دس ہاتھ تھا۔ وہ گول تھا اور اُس کی اُونچائی پانچ ہاتھ تھی اور اُس کا گھیر تیس ہاتھ کے ناپ کا تھا ۔
اور اُس کے نیچے بیلوں کی صورتیں اُسکے گردا گِرد دس دس ہاتھ تک تھیں اور اُس بڑے حَوض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھیں۔ یہ بیل دو قطاروں میں تھے اور اُسی کے ساتھ ہی ڈھالے گئے تھے۔
اور وہ بارہ بیلوں پر دھرا ہوا تھا۔ تین کا رُخ شِمال کی طرف اور تین کا رُخ مغرب کی طرف اور تین کا رُخ جنوب کی طرف اور تتین کا رُخ مشرق کی طرف تھا اور و بڑا حَوض اُن کے اُوپر تھا اور اُن سب کے پچھلے اعضا اندر کے رُخ تھے۔
اور اُس نے دس حَوض بھی بنائے اور پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھے تاکہ اُن میں سوختنی قربانی کی چیزیں دھوئی جائیں۔اُن میں وہ اُن ہی چیزوں کو دھوتے تھے پر وہ بڑا حَوض کاہنوں کے نہانے کے لیئے تھا ۔
اور گلِگیر اور کٹورے اور چمچے اور بخُور دان خالص سونے کے اور مسکن کا مدخل یعنی اُس کے اندرونی دروازے پاکترین مکان کے لیئے اور گھر یعنی ہیکل کے دروازے سونے کے تھے۔