English Bible Languages

Indian Language Bible Word Collections

Bible Versions

English

Tamil

Hebrew

Greek

Malayalam

Hindi

Telugu

Kannada

Gujarati

Punjabi

Urdu

Bengali

Oriya

Marathi

Assamese

Books

2 Chronicles Chapters

2 Chronicles 19 Verses

1 اور شاہ یہوداہ یہو سفط یروشلیم کو اپنے محل میں سلامت لوٹا۔
2 تب حنانی غیب بین کا بیٹا یا ہو اُس کے استقبال کو نکلا اور یہوسفط بادشاہ سے کہنے لگا کیا مناسب ہے کہ تُو شریروں کی مدد کرے اور خُداوند کے دشمنوں سے محبت رکھے؟ اس بات کے سبب سے خُداوند کی طرف سے تُجھ پر غضب ہے۔
3 تو بھ تُجھ میں خوبیاں ہیں کیونکہ تُو نے یسیرتوں کو مُلک میں سے دفع کیا اور خُدا کی تلاش میں اپنا دل لگایا ہے۔
4 اور یہوسفط یروشلیم میں رہتا تھا اور اُس نے پھر بیر سبع سے افرائیم کے کوہستان تک لوگوں کے درمیان دورہ کر کے اُنکو خُداوند اُنکے باپ دادا کے خُدا کی طرف پھر رجوع کیا۔
5 اور اُس نے یہوداہ کے سب فصیل دار شہروں میں شہر بہ شہر قاضی مُقرر کیے۔
6 اور قاضیوں سے کہا کہ جو کُچھ کرو سوچ سمجھ کر کرو کیونکہ تُم آدمیوں کی طرف سے نہیں بلکہ خُداوند کی طرف سے عدالت کرتے ہو اور وہ فیصلہ میں تُمہارے ساتھ ہیں۔
7 پس خُداوند کا خوف تُم میں رہے ۔سو خبرداری سے کام کرنا کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا میں بے انصافی نہیں ہے نہ کسی کی روداری نہ رشوت خوری ہے۔
8 اور یروشلیم میں بھی یہوسفط نے لاویوں اور کاہنوں اور اسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے لوگوں کو خُداوند کی عدالت اور مُقدموں کے لیئے مُقرر کیا اور وہ یروشلیم کو لوٹے۔
9 اور اُس نے اُن کو تاکید کی اور کہا کہ تُم خُداوند کے خوف سے دیانتداری اور کامل دل سے ایسا کرنا۔
10 اور جب کبھی تُمہارے بھائیوں کی طرف سے جو اپنے شہروں میں رہتے ہیں کوئی مقدمہ تمہارے سامنے آئے جو آپس کے خون سے یا شریعت اور فرمان یا آئین اور عدالت سے علاقہ رکھتا ہو تو تُم اُن کو آگاہ کر دینا کہ وہ خُداوند کا گناہ نہ کریں جس سے تُم پر تمہارے بھائیوں پر غضب نازل ہو۔ یہ کرو تو تُم سے خطا نہ ہوگی۔
11 اور دیکھو خُداوند کے سب مُعاملوں میں امریاہ کاہن تُمہارا سردار ہے اور بادشاہ کے سب مُعاملوں میں زبدیاہ بن اسمعٰیل ہے جو یہوداہ کے خاندان کا پیشوا ہے اور لاوی بھی تمہارے آگے سردار ہونگے ۔حوصلہ کے ساتھ کام کرنا اور خُداوند نیکون کے ساتھ ہو۔
×

Alert

×