اقلون دیکھ کر ڈر جاے گا۔ غزہ بھی سخت درد میں مُبتلا ہوگا۔ عقرون بھی کیونکہ اُس کی آس ٹوٹ گئی اور غزہ سے بادشاہی جاتی رہے گی اور اسقلون بے چراغ ہوجاے گا۔
اور میں اُس کے خون کو اُس کے مُنہ سے اور اُس کی مکروہات اُس کے دانتوں سے نکال ڈالوں گا اور وہ بھی ہمارے خُدا کے لے بویہ ہوگا اور وہ یُہوداہ میں سردار ہوگا اور عقرونی یُبوسیوں کی مانند ہوں گے۔
اور میں مُخالف فوج کے مُوابل اپنے گھر کی چاروں طرف خیمہ زن ہوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمدورفت نہ کر سکے۔ پھر کوئی ظالم اُن کے درمیان سے نہ گُزرے گا کیونکہ اب میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔
اے بنت صیون تُو نہایت شاد مان ہو۔اے دُختر یروشیلم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے وہ حلیم ہے اور گدھے پر بلکہ جو ان گدھے پر سوار ہے۔
اور میں افرئیم سے رتھ اور یروشیلم سے گھوڑے کاٹ ڈالوں گا اور جنگی کمان توڑ ڈالی جاے گی اور وہ قوموں کو صُلح کا مُثردہ دے گا اور اُس کی سلطنت سُمندر سے سُمندر تک
کیونکہ میں نے یہُوداہ کو کمان کی طرح جُھکایا اور افرائیم کو تیر کی طرح لگایا اور اے صیون میں تیرے فرزندوں کو یُونان کے فرزندوں کے خلاف برا نگخیتہ کروں گا اور تُجھے پہلوان کی تلوار کی مانند بناوں گا۔
اور ربُ الافواج اُن کی حمایت کرے گا اور وہ دُشمنوں کو نگیں گے اور فلاخن کے پتھروں کو پایمال کریں گے اور پی کر متوالوں کی مانند شور مچائیں گے اور کٹوروں اور مذبح کے کونوں