اور اُس سے کہہ کہ کہ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ شخص جس کا نام شاخ ہے اُس کے زیر سایہ خُوش حالی ہو گئی اور وہ خُداوند کی ہیکل کو تعمیر کرے گا۔
ہاں وُہی خُداوند کی ہیکل کو بناے گا اور وہ صاحب شُوکت ہو گا اور تخت نشین ہو کر حکومت کرے گا اور اُس کے ساتھ کاہن بھی تخت نشین ہو گا اور دونوں میں صُلح و سلامتی کی مشورت ہو گی۔
اور وہ جو دُور ہیں آ کر خُداوند کی ہیکل کو تعمیر کریں گے۔ تب تُم جانو گے کہ رب الافواج نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے اور اگر تُم دل سے خُداوند اپنے خُدا کی فرمانبرداری کرو گے تو یہ باتیں پُوری ہوں گی۔