اور خُداوند نے شیطان سے کہا اے شیطان ! خُداوند تُجھے ملامت کرے۔ ہاں وُہ خُدا وند جس نے یروشیلم کو قبول کیا ہے تُجھے ملامت کرے۔ کیا یہ وُہ لُکٹی نہیں جو آگ سے نکالی گی ہے۔
پھر اُس نے اُن سے جو اس کے سامنے کھڑے تھے کہا اس کے میلے کپڑے اُتار دواور اُس سے کہا دیکھ میں نے تیری بدکرداری تُجھ سے دُور کی اور میں تُجھے نفیس پوشاک پہناوں گا۔
ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُو میری راہوں پر چلے اور میرے احکام پر عمل کرے تو میرے گھر پر حکُومت کرے گا اور میرے بارگاہوں کا نگہبان ہوگااور میں تُجھے ان میں جو یہاں کھڑے ہیں آنے جانے کی اجازت دُوں گا۔
کیونکہ اُس پتھر کو جو میں نے یُشوع کے سامنے رکھا ہے دیکھ اُس پر سات آنکھیں ہیں۔ دیکھ میں اس پر کندہ کروں گا ربُ الافواج فرماتا ہے اور میں اس مُلک کی بدکرداری کو ایک ہی دن میں دُور گا۔