کیونکہ میں سب قوموں کو فراہم کرو گا کہ یروشیلم سے جنگ کریں اور شہر لے لیا جاے گا اور گھر لُوٹے جائیں گے اور عورتیں بے حُرمت کی جائیں گی اور آدھا شہر اسیری میں جاے گا لیکن باقی لوگ شہر میں ہی رہیں گے۔
اور اُس روز وہ کوہ زیتوں پر یروشیلم کے مشرق میں واقع ہے کھڑا ہو گا اور کوہ زیتون بیچ سے پھٹ جاے گا اور اُس کے مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہو جاے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شمال کو سر کر جاے گا اور آدھا جنوب کو ۔
اور تُم میرے پہاڑوں کی وادی سے ہو کر بھاگو گے کیونکہ پہاڑوں کی وادی آضل تک ہو گی۔ جس طرح تم شاہ یہُوداہ عُزیاہ کے ایام میں زلزلہ سے بھاگے تھے اُسی طرح بھاگو گے کیونکہ خُداوند میرا خُدا آے گا اور سب قُدسی تیرے ساتھ ۔
اور یروشیلم کے جُنوب میں تمام مُلک جبع سے رمون تک میدان کی مانند ہو جاے گا پر یروشیلم بُلند ہو گا اور بنیمین کے پھاٹک سے پہلے پھاٹک کے مقام یعنی کونے کے پھاٹک تک اور حنب ایل کے بُرج سے بادشاہ کے انگوری حوضوں تک اپنے مقام پر آباد ہو گا۔
اور خُداوند یروشیلم سے جنگ کرنے والی سب قوموں پر یہ عزاب نازل کرے گا کہ کھڑے کھڑے اُن کا گوشت سوکھ جاے گا اور اُن کی آنکھیں چشم جانوں میں گل جائیں گی اور اُن کی زُبان اُن کے مُنہ میں سڑ جاے گی۔
اور اگر قبائل مصر جن پر بارش نہیں ہوتی نہ آئیں تو اُن پر وُہی عزاب نازل ہو گا جس کوخُداوند اُن غیر قوموں پر نازل کرے گا جو عید خیام منانے کو نہ آئیں گی۔
بلکہ یروشیلم اور یہُوداہ میں کی سب دیگیں ربُ الافواج کے لے مُقدس ہوں گی اور سب ذبیحے گزراننے والے آئیں گے اور اُن کو لے کر اُن میں پکائیں گے اور اُس روز پھر کوئی کنعانی ربُ ا لافواج کے گھر نہ ہو گا۔ +