کیونکہ ترافیم نے بطالت کی باتیں کہی ہیں اور غیب بینوں نے بطالت دیکھی اور جُھوٹے خواب بیان کے ہیں ۔ اُن کی تسلی بے حقیقت ہے اس لے وہ بھیڑوں کی مانند بھٹک گے۔ اُنہوں نے دُکھ پایا کیونکہ اُن کا کوئی چرواہانہ تھا۔
میرا غضب چرواہوں پر بھڑکاہے اور میں پیشواوں کو سزا دُوں گا تُو بھی ربُ الافواج نے اپنے گلہ یعنی بنی یہُوداہ پر نظر کی ہے اور اُن کو گویا اپنا خُوب صُورت جنگی گھوڑا بناے گا ۔
اور میں یہُوداہ کے گھرانے کی تقویت کُروں گا اور یُوسف کے گھرانے کو ریائی بخشوں گا اور اُن کو واپس لا ؤں گا کیونکہ میں اُن پر رحم کرتا ہُوں اور وہ ایسے ہوں گے گویا میں نے اُن کو کبھی ترک نہیں کیا تھا کیونکہ میں خُداوند اُن کا خُدا ہوں اور اُن کی سُنوں گا۔
اور بنی افرائیم پہلوانوں کی مانند ہوں گے اور اُن کے دل گویا مے سے مُسرور ہوں گے بلکہ اُن کی اُولادبھی دیکھے گی اور شاد مانی کرے گی ۔ اُن کے دل خُدا وند سے خُوش ہوں گے۔
اور وہ مُصیبت کے سُمندر سے گزر جائےگا اور اُس کی لہروں کو مارے گا اور دریای نیل تہ تک سُوکھ جائے گا اور اسور کا تکبر ٹوٹ جاےئےگا اور مصر کا عصا جاتا رہے گا۔