ہر شَخص اعلٰے حکُومتوں کا تابِعدار رہے کِیُونکہ کوئی حکُومت اَیسی نہِیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو اور جو حکُومتیں مَوجود ہیں وہ خُدا کی طرف سے مُقرر ہیں۔
کِیُونکہ وہ تیری بِہتری کے لِئے خُدا کا خادِم ہے لیکِن اگر تُو بدی کرے تو ڈر کِیُونکہ وہ تلوار بے فائِدہ لِئے ہُوئے نہِیں اور خُدا کا خادِم ہے کہ اُس کے غضب کے مُوافِق بدکار کو سزا دیتا ہے۔
کِیُونکہ یہ باتیں کہ زنانہ کر۔ خُون نہ کر۔ چوری نہ کر۔ لالچ نہ کر اور اِن کے سِوا اَور جو کوئی حُکم ہو اُن سب کا خُلاصہ اِس بات میں پایا جاتا ہے کہ اپنے پڑوسِی سے اپنی ماننِد محبّت رکھ۔
اور وقت کو پہچان کر اَیسا ہی کرو۔ اِس لِئے کہ اَب وہ گھڑی آ پُہنچی کہ تُم نِیند سے جاگو کِیُونکہ جِس وقت ہم اِیمان لائے تھے اُس وقت کی بِسبت اَب ہماری نِجات نزدِیک ہے۔