1
|
خُداوند کے حُضُور نیا گیت گاؤ کیونکہ اُس نے عجیب کام کئے ہیں اُسکے دہنے ہاتھ اور اُسکے مُقدّس بازو نے اُسکے لئے فتح حاصل کی ہے۔ |
2
|
خُداوند نے اپنی نجات ظاہر کی ہے۔ اُس نے اپنی صداقت قوموں کے سامنے نمایاں کی ہے۔ |
3
|
اُس نے اِسرؔائیل کے گھرانے کے حق میں اپنی شفقت و وفاداری یاد کی ہے۔ اِنتہایِ زمین کے لوگوں نے ہمارے خُدا کی نجات دیکھی ہے۔ |
4
|
اَے تمام اہل زمین! خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو للکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔ |
5
|
خُداوند کی ستایش سِتار پر کرو۔ |
6
|
نرسِنگے اور قرنا کی آواز سے بادشاہ یعنی خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔ |
7
|
سُمندر اور اُسکی معمُوری شور مچائیں اور جہان اور اُسکےباشِندے ۔ |
8
|
سَیلاب تالیاں بجائیں پہاڑیاں مِلکر خُوشی سے گائیں۔ |
Psalms 98:7 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...