1
|
اَے خُدا! میری فریاد کی آواز سُن لے۔میری جان کو دُشمن کے خُوف سے بچائے رکھ۔ |
2
|
شرِیروں کے خُفیہ مشورہ سے اور بدکاروں کے ہنگاموں سے مجھے چھُپالے |
3
|
جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی تیز کی اور تلخ باتوں کے تیروں کا نِشانہ لیا ہے۔ |
4
|
تاکہ اُنکو خُفیہ مقاموں میں کامِل آدمی پرچلائیں ۔وہ ُن کو ناگہان اُس پر چلاتے ہیں اور ڈرتے نہیں۔ |
5
|
وہ بُرے کام کا مُصمّم اِرادہ کرتے ہیں۔وہ پھندے لگانے کی صلاح کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ہم کو کوَن دیکھیگا؟ |
6
|
وہ شرارتوں کو کھوج کھوج کر نِکالتے ہیں۔وہ کہتےہیں ہم نے خُوب کھوج لگایا۔اُن میں سے ہر ایک کا باطِن اور دِل عمِیق ہے۔ |
7
|
لیکن خُدا اُن پر تیر چلائیگا۔وہ ناگہان تیِرسے زخمی ہو جائینگے۔ |
8
|
اور اُن ہی کی زُبان اُنکو تباہ کریگی۔جِتنے اُنکو دیکھینگے سب سر ہلائینگے۔ |
9
|
اور سب لوگ ڈر جائینگے اور خُدا کے کام کا بیان کرینگے اور اُسکے طریِق عمل کو بخوُبی سمجھ لینگے۔ |
10
|
صادق خُداوند میں شادمان ہوگا اور اُس پر توکُل کریگا اور جِتنے راست دِل ہیں سب فخر کرینگے۔ |
Psalms 64:7 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...