1
|
اِسرائؔیل اب یوں کہے اُنہوں نے میرے جوانی سے اب تک بار بار مجھے ستایا۔ |
2
|
ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک بار بار مجھے ستایا۔ تو بھی وہ مجھ پر غالب نہ آئے ۔ |
3
|
ہلواہوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے اور لمبی لمبی ریگھاریاں بنائیں۔ |
4
|
خُداوند صادق ہے۔ اُس نے شریروں کی رسیاں کاٹ ڈالیں۔ |
5
|
صیِوُؔن سے نفرت رکھنے والے سب شرمندہ اور پسپا ہوں۔ |
6
|
وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں۔ جو بڑھنے سے پہلےہی سوکھ جاتی ہے۔ |
7
|
جِس سے فصل کاٹنے والے اپنی مُٹھی کو اور پولے باندھنے والا اپنے دامن کو نہیں بھرتا۔ |
8
|
نہ آنے جانے والے یہ کہتے ہیں کہ تُم پر خُداوند کی برکت ہو۔ ہم خُداوند کے نام سے تم کو دُعا دیتے ہیں۔ |
Psalms 129:2 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...