1
|
ہمکو نہیں! اَے خُداوند! ہمکو نہیں بلکہ تُو اپنے ہی نام کو اپنی شفقت اور سچّائی کی خاطر جلال بخش۔ |
2
|
قومیں کیوں کہیں اب اُنکا خُدا کہاں ہے؟ |
3
|
ہمارا خُدا تو آسمان پر ہے۔ اُس نے جو کچھ چاہا وہی کیا۔ |
4
|
اُنکے بُت چاندی اور سونا ہیں یعنی آدمی کی دستکاری۔ |
5
|
اُنکے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔ آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔ |
6
|
اُنکے کان ہیں پر وہ بولتے نہیں ناک ہے پر وہ سُونگھتے نہیں۔ |
7
|
اُنکے ہاتھ ہیں پر وہ چھُوتے نہیں پاؤں ہیں پر وہ چلتے نہیں اور ۔ اور اُن کے گلے سے آواز نہیں نکلتی۔ |
8
|
اُنکے بنانے والے اُن ہی کی مانند ہو جائینگے۔بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ |
9
|
اَے اِسرائیؔل ! خُداوند پر توکل کر وُہی اُنکی کُمک اور اُنکی سِپر ہے۔ |
10
|
اَے ہاروؔن کے گھرانے! خُداوند پر توکل کرو وہی اُنکی کُمک اور اُنکی سِپر ہے۔ |
11
|
اَے خُداوند سے ڈرنے والو! خُداوند پر توکل کرو۔وہی اُنکی کُمک اور اُنکی سِپر ہے۔ |
12
|
خُداوند نے ہمکو یاد رکھا۔ وہ برکت دیگا۔ وہ اِسرائؔیل کے گھرانے کو برکت دیگا۔ وہ ہاروؔن کے گھرانے کو برکت دیگا۔ |
13
|
جو خُداوند سے ڈرتے ہیں کیا چھوٹے کیا بڑے وہ اُ سب کو برکت دیگا۔ |
14
|
خُداوند تمکو بڑھائے تمکو اور تمہاری اولاد کو۔ |
15
|
تُم خُداوند کی طرف سے مُبارِک ہو جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔ |
16
|
آسمان تو خُداوند کا آسمان ہے لیکن زمین اُس نے بنی آدم کو دی ہے ۔ |
17
|
مُردے خُداوند کی ستایش نہیں کرتے نہ وہ جو خاموشی کے عالم میں اُتر جاتے ہیں لیکن ہم اب سے ابدتک خُداوند کو مُبارِک کہینگے۔ خُداوند کی حمد کرو۔ |
Psalms 115:6 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...