1
|
جب اِسراؔئیل مصؔر سے نکل آیا یعنی یعؔقوُب کا گھرانا اجنبی زُبان قوم میں سے |
2
|
تو یہوُؔداہ اُسکا مقدِس اور اِسرائؔیل اُسکی مملکت ٹھہرا۔ |
3
|
یہ دیکھتے ہی سُمندر بھاگا۔ یؔردن پیچھے ہٹ گیا۔ |
4
|
پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلے پہاڑیاں بھیڑ کے بچوں کی طرح کوُدیں۔ |
5
|
اَے سُمندر! تجھے کیا ہُؤا کہ تُو بھاگتا ہے؟ اَے یرؔدن! تجھے کیا ہُؤا کہ تُو پیچھے ہٹتا ہے؟ |
6
|
اَے پہاڑو! تمکو کیا ہُؤا کہ تُم مینڈھوں کی طرح اُچھلتے ہو؟ اَے پہاڑیو! تمکو کیا ہُؤا کہ تُم بھیڑ کے بچّوں کی طرح کودتی ہو؟ |
7
|
اَے زمین تُو رب کے حُضُور ۔ یعقُؔوب کے خُدا کے حُضُور تھرتھرا ۔ |
8
|
جو چٹان کو جھیل اور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیتا ہے۔ |
Psalms 114:2 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...