1
|
خُداوند کی حمد کرو میَں راستبازوں کی مجلس میں اور جماعت میں اپنے سارے دل سے خُداوند کا شُکر کرُنگا۔ |
2
|
خُداوند کے کام عظیم ہیں۔ جو اُن میں مسرور ہیں اُن کی تفتیش میں رہتے ہیں۔ |
3
|
اُسکے کام جلالی اور پُر حشمت ہین اور اُسکی صداقت ابدتک قائم ہے۔ |
4
|
اُس نے اپنے عجائب کی یادگار قائم کی ہے۔ خُداوند رحیم و کریم ہے۔ |
5
|
وہ اُن کو جو اُس سے ڈرتے ہیں خُوراک دیتا ہے۔ وہ اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھیگا۔ |
6
|
اُس نے قوموں کی میراث اپنے لوگوں کو دیکر اپنے کاموں کا زور اُنکو دکھایا۔ |
7
|
اُسکے ہاتھوں کے کام برحق اور پُر عدل ہیں۔ اُسکے تمام قوانین راست ہیں۔ |
8
|
وہ ابُدالآباد قائم رہیں گے۔ وہ سچّائی اور راستی سے بنائے گئے ہیں۔ |
9
|
اُس نے اپنے لوگوں کے لئے فدیہ دیا اُس نے اپنا عہد ہمیشہ کے لئے ٹھہرایا ہے۔ اُس کا نام قُدوُّس اور مُہیب ہے۔ |
10
|
خُداوند کا خُوف دانائی کا شروع ہے۔ اُس کے مُطابق عمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ اُسکی ستایش ابدتک قائم ہے۔ |
Psalms 111:1 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...