1
|
یٔہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُومیرے دہنے ہاتھ بیٹھ جب تک کہ میں تیر ے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چو کی نہ کر دوُں۔ |
2
|
خُداوند تیرے زور کا عصا صیُون سے بھیجیگا۔ تُو اپنے دُشمنو ں میں حُکمر ا نی کر ۔ |
3
|
لشکر کشی کے دن تیر ے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کر تے ہیں ۔تیر ے جوان پاک آرایش میں ہیں۔ اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانند ۔ |
4
|
خُداوند نے قسم کھائی ہے اور پھریگا نہیں کہ تُو مِلکِ صدؔق کے طور پر ابدتک کاہن ہے ۔ |
5
|
خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر اپنے قہر کے دن بادشاہوں کو چھید ڈالیگا۔ |
6
|
وہ قوموں میں عدالت کریگا۔ اور لاشوں کے ڈھیر لگا دیگا۔ اور بہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔ |
7
|
وہ راہ میں ندی کا پانی پئیگا اِسلئے وہ سر کو بُلند کریگا۔ |
Psalms 110:4 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...