1
|
دانشمند بیٹا!اپنے باپ کی تعلیم کو سنتا ہے لیکن ٹھٹھاباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا ۔ |
2
|
آدمی اپنے کلام کے پھل سے اچھاکھا یئگا لیکن دغا بازوں کی جٓان کے لئے ستم ہے۔ |
3
|
اپنے منہ کی نگہبانی کرنے والا اپنی جٓان کی حفاظت کرتا ہے لیکن جو اپنے ہونٹ پسارتا ہے ہلاک ہوگا۔ |
4
|
سُست آدمی آرزو کرتا ہے پر کچھ نہیں پاتا لیکن محنتی کی جٓان فربہ ہوگی ۔ |
5
|
صادق کو جھوٹ سے نفرت ہے لیکن شریر نفرت انگیز ورسوا ہوتا ہے۔ |
6
|
صداقت راست رو کی حفاظت کرتی ہے لیکن شرارت شریر کو گرا دیتی ہے۔ |
7
|
کوئی اپنے آپ کو دولتمند جتاتا ہے لیکن نادار ہےاور کوئی اپنے آپ کو کنگال بتاتا ہے پر بڑا مالدار ہے۔ |
8
|
آدمی کی جٓان کا کفارہ اُسکا مال ہےپر کنگال دھمکی کو نہیں سنتا۔ |
9
|
صادقوں کا چراغ روشن رہیگا لیکن شریروں کا دیا بجھایا جٓایئگا۔ |
10
|
تکبر سے صرف جھگڑاپیدا ہوتا ہےلیکن مشورت پسند کے ساتھ حکمت ہے۔ |
11
|
جو دولت بطالت سے حاصل کی جٓائے کم ہو جٓائیگی لیکن محنت سے جمع کرنے والے کی دولت بڑھتی رہئیگی۔ |
12
|
اُمید کے بر آنے میں تاخیردل کو بیمار کرتی ہےپر آرزو کا پورا ہونا زندگی کا درخت ہے۔ |
13
|
جو کلام کی تحقیرکرتا ہے اپنے آپ پر ہلاکت لاتا ہے پر جو فرمان سے ڈرتا ہے اجر پائیگا ۔ |
14
|
دانشمند کی تعلیم حیات کا چشمہ ہے جو موت کے پھندوں سے چھٹکارے کا باعث ہو۔ |
15
|
فہم کی دُرستی مقبولیت بخشتی ہےلیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہے۔ |
16
|
ہر ایک ہوشیار آدمی دانائی سے کام کرتا ہےپر احمق اپنی حمایت کو پھیلادیتا ہے۔ |
17
|
شریر قاصد بلا میں گرفتار ہوتا ہےپر دیانتدار ایلچی صحت بخش ہے۔ |
18
|
تربیت کو رد کرنے والا کنگالااور رسوا ہو گا پر وہ جو تنبیہ کا لحاظ رکھتا ہے عزت پائیگا ۔ |
19
|
جب مراد بر آتی ہے تب جی بہت خوش ہوتا ہےپر بدی کو ترک کرنے سے احمق کو نفرت ہے۔ |
20
|
وہ جو داناوں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہوگا پر احمقوں کا ساتھی ہلاک کیا جٓائیگا ۔ |
21
|
بدی گنہگاروں کا پیچھا کرتی ہےپر صادوقوں کو نیک جزاملیگی ۔ |
22
|
نیک آدمی اپنے پوتوں کے لئے میراث چھوڑتا ہے پر گنہگار کی دولت صادقوں کے لئے فراہم کی جٓاتی ہے۔ |
23
|
کنگالوں کی کھیتی میں بہت خوراک ہو تی ہے پر ایسے لوگ بھی ہیں جو بے انصافی سے برباد ہو جٓاتے ہیں۔ |
24
|
وہ جو اپنی چھڑی کو باز رکھتا ہے اپنے بیٹے سے کینہ رکھتا ہے پر وہ جو اس سے محبت رکھتا ہے بروقت اسکو تنبیہ کرتا ہے۔ |
25
|
صادق کھا کر سیر ہو جٓاتاہے پر شریر کا پیٹ نہیں بھرتا ۔ |
Proverbs 13:2 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...