1
|
دغا کے ترازوسے خداوند کو نفرت ہےلیکن پورا باٹ اُسکی خوشی ہے۔ |
2
|
تکبر کے ہمراہ رسوائی آتی ہےلیکن خاکساروں کے ساتھ حکمت ہے۔ |
3
|
راستبازوں کی راستی انکی راہنما ہو گی لیکن دغا بازوں کی کجروی اُنکو برباد کریگی ۔ |
4
|
قہر کے دن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت موت سے رہائی دیتی ہے۔ |
5
|
کامل کی صداقت اُسکی راہنمائی کریگی لیکن شریر اپنی ہی شررات سے گرپڑیگا۔ |
6
|
راستبازوں کی صداقت انکو رہائی دیگی لیکن دغاباز اپنی ہی بد نیتی میں پھنس جٓا یئنگے ۔ |
7
|
مرنے پر شریر کی توقع خاک میں مل جٓاتی ہےاور ظالموں کی امید نیست ہو جٓاتی ہے۔ |
8
|
صادق مصبیت سے رہائی پاتا ہے اور شریر اس میں پڑجٓاتا ہے۔ |
9
|
بے دین اپنی باتوں سے اپنے پڑوسی کو ہلاک کرتا ہےلیکن صادق علم کے ذریعہ سے رہائی پایئگا ۔ |
10
|
صادقوں کی خوشحالی سے شہر خوش ہوتا ہےاور شریروں کی ہلاکت پر خوشی کی للکار ہوتی ہے |
11
|
راستبازوں کی دعاسے شہر سرفرازی پاتاہے لیکن شریروں کی باتوں سے برباد ہوتا ہے |
12
|
اپنے پڑوسی کی تحقیر کرنے والا بے عقل ہے لیکن صاحب فہم خاموش رہتا ہے۔ |
13
|
جو کوئی لتراپن کرتا پھرتا ہے راز فاش کرتا ہے لیکن ج س میں وفا کی روح ہے وہ راز دار ہے ۔ |
14
|
نیک صلاح کے بغیر لوگ تباہ ہوتے ہیں لیکن صلا حکاروں کی کثرت میں سلامتی ہے۔ |
15
|
جو بغیانہ کا ضامن ہوتا ہے سخت نقصان اُٹھایئگا لیکن جس ضمانت سے نفرت ہے وہ بے خطر ہے |
16
|
نیک سیرت عورت عزت پاتی ہے اور تند خوآدمی مال حاصل کرتے ہیں ۔ |
17
|
رحمدل اپنی جٓان کے ساتھ نیکی کرتا ہےلیکن بےرحم اپنے جسم کو دکھ دیتا ہے۔ |
18
|
شریر کی کمائی باطل ہے لیکن صداقت بونے والا حقیقی اجر پاتا ہے ۔ |
19
|
صداقت پر قائم رہنے والا زندگی حاصل کرتا ہے اور بدی کا پیرواپنی موت کو پہنچتا ہے۔ |
20
|
کج دلوں سے خداوند کو نفرت ہے لیکن کامل رفتار اُسکی خوشنودی ہیں۔ |
21
|
یقیناًشریر بے سزا نہ چھوٹیگا لیکن صادقوں کی نسل رہائی پایئگی ۔ |
22
|
بے تمیز عورت میں خوبصورتی گویا سوار کی ناک میں سونے کی نتھ ہے۔ |
23
|
صادقوں کی تمنا صرف نیکی ہےلیکن شریروں کی اُمید غضب ہے۔ |
24
|
کوئی تو بتھراتا ہے پر تو بھی ترقی کرتا ہے اور واجب خرچ سے دریغ کرتا ہے پر توبھی کنگال ہے۔ |
25
|
فیاض دل موٹا ہوجٓایئگا اور سیراب کرنے والا خود بھی سیراب ہوگا ۔ |
26
|
جو غلہ روک رکھتا ہے لوگ اس پر لعنت کرینگے لیکن جو اُسے بیچتا ہے اسکے سر پر برکت ہو گی ۔ |
27
|
جو دل سے نیکی کی تلاش میں ہے مقبولیت کا طالب ہے لیکن جو بدی کی تلاش میں ہے وہ اُسی کےآگے آیئگی ۔ |
28
|
جو اپنے مال پر بھروساکرتا ہے گر پڑیگا لیکن صادق ہرے پتوں کی طرح سرسبز ہونگے ۔ |
29
|
جو اپنے گھرانے کو دکھ دیتا ہے ہوا کا وارث ہوگا اور احمق دانا دل کا خادم بنیگا ۔ |
30
|
صادق کا پھل حیات کا درخت ہے اور جو دانشمند ہے دِلوں کو موہ لیتاہے۔ |
31
|
دیکھ صادق کو زمین پر بدلہ دیا جٓایئگا تو کتنا زیادہ شریر اور گنہگار کو! |
Proverbs 11:10 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...