تب یوسف کے بیٹے منسی کی اولاد کے گھرانوں میں سے صلادحفحاد بن جعفر بن جلعاد بن مکیر بن منسی کی بیٹیاں جن کے نام محالاہ اور نوعاہ اور حجلاہ اور ملکا ہ اور تر ضاہ ہیں پاس آ کر
ہمار ا باپ بیابان میں مرا پر وہ ان لوگوں میں شامل نہ تھا جنہوں نے قورح کے فریق کے ساتھ مل کر خداوند کے خلاف سر اٹھایا تھا نلکہ وہ اپنے گناہ میں مرا اور اسکے کوئی بیٹا نہ تھا
اور اگر اس کے باپ کا بھی کوئی بھائی نہ ہو تو جو شخص اسکے گھرانے میں اسکا سب قریبی رشتہ دار ہو اسے اسکی میراث دینا وہ اسکا وارث ہوگا اور حکم بنی اسرائیل نے جیسا موسیٰ کو فرمایا واجبی فرض ہوگا۔
کیونکہ جب دشت صین میں جب جماعت نے مجھ سے جھگڑا کیا تو برعکس اس کے کہ وہاں پانی کے چشمہ پر تم دونوں انکی آنکھوں کے سامنے میری تقدیس کرتے تم نے میرے حکم سے سر کشی کی یہ وہی مریبہ کا چشمہ ہے جو دشت صین کے قادس میں ہے
جسکی آمدورفت ان کے روبرو ہو اور انکو باہر لے جانے اور اند ر لے آنے میں ان کا راہبر ہو تاکہ خداوند کی جماعت ان بھیڑوں کی مانند نہ رہے جن کا کوئی چرواہا نہیں
وہ الیعزر کاہن کے آگے کھڑا ہوا کرے جو اسکی جانب سے خداوند کے حضور اوریم کا حکم دریافت کیا کریگا اسی کے کہنے سے وہ اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت نکلا کریں اور اسی کے کہنے سے لوٹا بھی کریں