سو موسیٰ نے بنی اسرائیل سے گفتگو کی اور ان کے ہر سردار نے اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق فی سردار کے حساب سے بارہ لاٹھیاں اسکو دیں اور ہارون کی لاٹھی بھی ان کی لاٹھیوں میں تھی
اور دوسرے دن جب موسی ٰ شہادت کے خیمہ میں گیا تو دیکھا کہ ہارون کی لاٹھی میںجو لاوی خاندان کے نام تھی کلیاں پھوٹی ہوئی اور شگوفے کھلے ہو ئے اور پکے بادام لگے تھے
اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ ہارون کی لاٹھی شہادت کے صندوق کے آگے دھر دے تاکہ وہ فتنہ انگیزوں کے لیے ایک نشان کے طور پر رکھی رہے اور اس طرح تو انکی شکایتیں جو میرے خلاف ہوتی ہیں بند کر دے تاکہ وہ ہلاک نہ ہو ں