اور اُنہوں نے اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ایک پہر تک خداوند اپنے خدا کی شریعت کی کتاب پڑھی اور دوسرے پہر میں اقرار کرکے خداوند اپنے خدا کو سجدہ کرتے رہے۔
تب قدمی ایل یشوع اور بانی اور سبنیاہ اور بُنی اور سربیاہ اور بانی اور کنعانی نے لاویوں کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر بلند آواز سے خداوند انے خدا سے فریاد کی۔
پھر یشوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاہ اور سربیاہ اور ہودیاہ اور سبنیاہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کھڑے ہو جاؤ اور کہو خداوند ہمارا خدا ازل سے ابد تک مبارک ہے تیر ا جلالی نام مُبارک ہو جوسب حمدوتعریف سے بالا ہے۔
تو ہی اکیلا خداوند ہے۔تو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُنکے سارے لشکر کو زمین کو اور جو کچھ اس پر ہے سمندر وں کو اور جو کچھ اُن میں ہے بنایا اور تو اُن سبھوں کا پروردگار ہے اور آسمان کا لشکر تجھے سجدہ کرتا ہے۔
تو نے اسکا دِل اپنے حضور وفا دار پایا اور کنعانیوں اور حتیوں اور اموریوں اور فرزیوں اور یبوسیوں اور جرجاسیوں کا ملک دینے کا عہد اُس سے باندھا تاکہ اُسے اُسکی نسل کو دے اور تو نے اپنے سخن پُورے کئے کیونکہ تو صادق ہے۔
اور فرعون اور اُسکے سب نوکروں اور اُسکے ملک کی سب رعیت پر نشان اور عجائب کر دکھائے کیونکہ تو جانتا تھا کہ وہ غرور کے ساتھ اُن سے پیش آئے سو تیرا بڑا نام ہوا جیسا آج ہے۔
اور تونے اُنکے آگے سُمندر کو دو حصے کیا اَیسا کہ وہ سمندر کے بیچ سُوکھی زمین پر ہو کر چلے اور تونے اُنکا پیچھا کرنے والوں کو گہراو میں ڈالا جیسا پتھر سمندر میں پھینکا جاتا ہے۔
اور تو نے اُنکی بھوک مٹانے کو آسمان پر سے روٹی دی اور اُنکی پیاس بجھانے کو چٹان میں سے اُنکے لئے پانی نکالا اور اُنکو فرمایا کہ وہ جاکر اس ملک پر قبضہ کریں جسکو اُنکو دینے کی تو نے قسم کھائی تھی۔
اور فرمانبرداری سے انکار کیا اور تیرے عجائب کو جو تو نے اُنکے درمیان کئے یاد نہ رکھا بلکہ گردن کش بنے اور اپنی بغاوت میں اپنے لئے ایک سردار مُقرر کیا تاکہ اپنی غلامی کی طرف لوٹ جائیں پر تو وہ خدا ہے جو رحیم وکریم معاف کرنے کو تیار اور قہر کرنے میں دھیمااور شفقت میں غنی ہے۔سو تو نے اُنکو ترک نہ کیا۔
تو بھی تونے اپنی گوناگون رحمتوں سے اُنکو بیابان میں چھوڑ نہ دیا۔دِن کو بادل کا ستون اُنکے اُوپر سے دورنہ ہوا تاکہ راستہ میں اُنکی راہنمائی کرے اور نہ رات کو آگ کا ستون دور ہوا تاکہ وہ اُنکو روشنی اور وہ راستہ دکھائے جس سے انکو چلنا تھا ۔
اِسکے سوا تو نے اُن کو مملکتیں اور اُمیتں بخشیں جنکو تونے اُنکے حصوں کے مطا بق اُنکو بانٹ دیا ۔چنانچہ وہ سیحون کے ملک اور شاہ حسبون کے ملک اور بسن کے بادشاہ عوج کے ملک پر قابض ہوئے ۔
اور تو نے انکی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے ستاروں کی مانند کردیا اور اُنکو اُس ملک میں لایا جس کی بابت تو نے انکے باپ دادا سے کہا تھا کہ وہ جاکر اُس پر قبضہ کریں۔
سو انکی اولاد نے آکر اس ملک پر قبضہ کیا اور تو نے اُنکے آگے اس ملک کے باشندوں یعنی کنعانیوں کو مغلوب کیا اور اُنکو اُنکے بادشاہوں اور اِس ملک کے لوگوں سمیت اُنکے ہاتھ میں کر دیا کہ جیسا چاہیں ویسا اُن سے کریں۔
سو اُنہوں نے فصیل دار شہروں اور زرخیزملک کو لے لیا اور وہ سب طرح کے اچھے مال سے بھرے ہوئے گھروں اور کھودے ہوئے کوؤں اور بہت سے انگورستانوں اور زیتون کے باغوں اور پھل دار درختوں کے مالک ہوئے ۔ پھر وہ کھا کر سیر ہوئے اور موٹے تازہ ہوگئے اور تیرے بڑے احسان سے نہایت حظ اُٹھایا۔
توبھی وہ نافرمان ہو کر تجھ سے باغی ہوئے اور انہوں نے تیری شریعت کو پیٹھ پیچھے پھینکا اور تیرے نیبوں کو جو انکے خلاف گواہی دیتے تھے تاکہ اُن کو تیری طرف پھر الائیں قتل کیا اور انہوں نے غصہ دِلانے کے بڑے بڑے کام کئے۔
اِسلئے تو نے اُنکو ستا یا اور دُکھ کے وقت میں جب اُنہوں نے تجھ سے فریاد کی تو تو نے آسمان پر سے سُن لیا اور اپنی گوناگون رحمتوں کے مطابق اُنکو چھڑانے والے دِئے جنہوں نے انکو اُنکے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھڑایا۔
لیکن جب اُنکو آرام ملا تو اُنہو ں نے پھرتیرے آگے بدکاری کی اِسلئے تو نے اُنکو اُنکے دُشمنوں کے قبضہ میں چھوڑ دیا سو وہ اُن پر مسلط رہے تو بھی جب وہ رجوع لائے اور تجھ سے فریاد کی توتو نے آسمان پر سے سُن لیا اور اپنی رحمتوں کے مطابق اُن کو بار بار چھڑایا۔
اور تو نے اُنکے خلاف گواہی دی تاکہ اپنی شر یعت کی طرف اُنکو پھیر لائے پر اُنہوں نے گھمنڈ کیا اور تیرے فرمان نہ مانے بلکہ تیرے اِحکام کے برخلاف گناہ کیا(جنکو اگر کوئی مانے تو اُنکے سبب سے جیتا رہیگا)اور اپنے کندھے کو ہٹا کر گردن کش بن گئے اور نہ سُنا۔
تو بھی تو بہت برسوں تک اُنکی برداشت کرتا رہا اور اپنی رُوح سے اپنے نبیوں کی معرفت اُنکے خلاف گواہی دیتا رہا تو بھی اُنہوں نے کان نہ لگا یا اِسلئے تو نے اُنکو اور ملکوں کے لوگوں کے ہاتھ میں کردیا۔
سو اب اَے ہمارے خدا بُررُگ اور قادِر ومہیب خدا جو عہد ورحمت کو قائم رکھتا ہے وہ دُکھ جو ہم پر اور ہمارے بادشاہوں پر اور ہمارے سرداروں اور ہمارے کاہنوں پر اور ہمارے نبیوں اور ہمارے باپ دادا پر اور تیرے سب لوگوں پر اسُور کے بادشاہوں کے زمانہ سے آج تک پڑا ہے سو تیرے حضور ہلکا نہ معلوم ہو۔
اور ہمارے بادشاہوں اور سرداروں اور ہمارے کاہنوں اور باپ دادا نے نہ تو تیری شریعت پر عمل کیا اور نہ تیرے احکام اور شہادتوں کو مانا جن سے تو اُنکے خلاف گواہی دیتا رہا۔
کیونکہ اُنہوں نے اپنی مملکت میں اور تیرے بڑے احسان کے وقت جوتو نے اُن پر کیا اور اِس وسیع اور زرخیز ملک میں جو تو نے اُنکے حوالہ کر دیا تیری عبادت نہ کی اور نہ وہ اپنی بدکاریوں سے باز آئے۔
وہ اپنی کثیر پید اوار اُن بادشاہوں کو دیتا ہے جنکو تو نے ہمارے گناہوں کے سبب سے ہم پر مسلط کیا ہے وہ ہمارے جسموں اور ہماری مواشی پر بھی جیسا چاہتے ہیں اختیار رکھتے ہیں اور ہم سخت مُصیبت میں ہیں۔