ان میں سب سے اچھا تو اُونٹ کٹارے کی مانند ہے اور سب سے راستبازخاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔اُن کے نگہبانوں کا دن ہاں اُن کی سزا کا دن آگیا ہے۔ اب اُن کو پریشانی ہوگی۔
میں خُداوند کے قہر کی برداشت کُروں گا کیونکہ میں نے اس کا گناہ کیا جب تک وہ میرا دعویٰ ثابت کر کے میرا انصاف نہ کرے ۔ وہ مُجھے روشنی میں لائے گا اور میں اُس کی صداقت کو دیکھو گا۔
تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہوگا ۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلیوں کی کیچ کی مانند پایمال کیا جائے گا۔
وہ سانپ کی مانند خاک چاٹیں گی اور اپنی چُھپنے کی جگہوں سے زمین کے کیڑوں کی مانند تھرتھراتی ہُوئی آئیں گی۔ وہ خُداوند ہمارے خُدا کے حُضور ڈرتی ہوئی آئیں گی ہاں وہ تجھ سے ہراساں ہوں گی۔
تجھ سا خُدا کون ہے جو بدکرداری مُعاف کرے اور اپنی میراث کے بقیہ کی خطاوں سے در گُزرے؟ وہ اپنا وقہر ہمیشہ تک نہیں رکھ چھوڑتا کیونکہ وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے۔