اَے بیت لحم یہُوداہ کے علاقے تُو یہُوداہ کے حاکموں میں ہرگِز سب سے چھوٹا نہِیں۔ کِیُونکہ تُجھ میں سے ایک سَردار نِکلے گا جو میری اُمّت اِسرائیل کی گلّہ بانی کرے گا۔
اور یہ کہہ کر اُنہِیں بیت لحم کو بھیجا کہ جا کر اُس بچّے کی بابت ٹھِیک ٹھِیک دریافت کرو اور جب وہ مِلے تو مُجھے خَبر دو تاکہ مَیں بھی آ کر اُسے سِجدہ کرُوں۔
وہ بادشاہ کی بات سُن کر روانہ ہُوئے اور دیکھو جو ستارہ اُنہوں نے پُورب میں دیکھا تھا وہ اُن کے آگے آگے چلا۔ یہاں تک کہ اُس جگہ کے اُوپر جا کر ٹھہر گیا جہاں وہ بچّہ تھا۔
اور اُس گھر میں پہُنچ کر بچّے کو اُس کی ماں مریم کے پاس دیکھا اور اُس کے آگے گِر کر سِجدہ کیا اور اپنے ڈِبّے کھول کر سونا اور لُبان اور مُر اُس کو نذر کِیا۔
جب وہ روانہ ہوگئے تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے یُوسُف کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا اُٹھ بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تُجھ سے نہ کہُوں وَہیں رہنا کِیُونکہ ہیرودِیس اِس بچّے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اِسے ہلاک کرے۔
جب ہیرودِیس نے دیکھا کہ مجُوسیوں نے میرے ساتھ ہنسی کی تو نِہایت غُصّے ہُؤا اور آدمِی بھیج کربیت لحم اور اُس کی سب سَرحَدوں کے اَندر کے اُن سب لڑکوں کو قتل کروا دِیا جو دو دو برس کے یا اِس سے چھوٹے تھے۔ اُس وقت کے حساب سے جو اُس نے مجُوسیوں سے تحقیق کی تھی۔
مگر جب سُنا کہ اَرخِلاؤس اپنے باپ ہیرودِیس کی جگہ یہُودیہ میں بادشاہی کرتا ہے تو وہاں جانے سے ڈرا اور خواب میں ہِدایت پاکر گلیل کے علاقہ کو روانہ ہوگیا۔