خداوند موسی سے ہمکلام ہوا اور خداوند نے موسی سے کہا اپنے بھائی ہارون سے کہہ کہ وہ ہر وقت پردہ کے اندر کے پاکترین مقام میں سرپوش کے پاس جو صندوق کے اوپر ہے نہ آیا کرے تاکہ وہ مر نہ جائے کیونکہ میں سرپوش پر ابر میں دکھائی دونگا۔
اور وہ کتان کا مقدس کرتہ پہنے اور اسکے تن پر کتان کا پاجامہہو اور کتان کے کمر بند سے اسکی کمر کسی ہوئی ہو اور کتان ہی کا عمامہ اسکے ست پر بندھا ہو۔یہ مقدس لباس ہیں اور وہ انکو پانی سے نہاکر پہنے۔
لیکن جس بکرے پر عزازیل کے نام کی چھٹی نکلے وہ خداوند کے حضور زندہ کھڑا کیا جائے تاکہ اس سے کفارہ دیا جائے اور وہ عزازیل کے لئے بیابان میں چھوڑ دیا جائے۔
اور ہارون خطا کی قربانی کے بچھڑے کو جو اسکی طرف سے ہے آگے لا کر اپنے اور اپنے گھر کے لئے کفارہ دے اور اس بچھڑے کو جو اسکی طرف سے خطا کی قربانی کے لئے ہے ذبح کرے۔
پھر وہ خطا کی قربانی کے اس بکرے کو ذبح کرے جو جماعت کی طرف سے ہے اور اسکے خون کو پردہ کے اندر لاکر جو کچھ اس نے بچھڑے کے خون سے کیا تھا وہی اس سے بھی کرے اور اسے سرپوش کے اوپر اور اسکے سامنے چھڑکے۔
اور بنی اسرائیل کی ساری نجاستوں اور گناہوں اور خطاؤں کے سبب سے پاکترین مقام کے لئے کفارہ دے اور ایسا ہی وہ خیمہ اجتماعکے لئے بھی کرے جو انکے ساتھ انکی نجاستوں کے درمیان رہتا ہے۔
اور جب وہ کفارہ دینے کو پاکترین مقام کے اندر جائے تو جب تک وہ اپنے اور اپنے گھرانے اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت کے لئے کفارہ دیکر باہر نہآجائے اس وقت تک کوئی آدمی خیمہ اجتماع کے اندر نہ رہے۔
پھر وہ کلر اس ذبح کے پاس جو خداوند کے حضور ہے جائے اور اسکے لئے کفارہ دے اور اس بچھڑے اور بکرے کا تھوڑا تھوڑا سا خون لیکر ذبح کے سینگوں پر گردا گرد لگائے۔
اور ہارون اپنے دونوں ہاتھ اس زندہ بکرے کے سر پر رکھ کر اسکے اوپر بنی اسرائیل کی سب بدکاریوں اور انکے سب گناہوں اور خطاؤں کا اقرار کرے اور انکو اس بکرے کے سرپر دھر کر اسے کسی شخص کے ہاتھ جو اس کام کے لئے تیار ہو بیابان میں بھجوا دے۔
پھروہ کسی پاک جگہ میں پانی سے غسل کرکے اپنے کپڑے پہن لے اور باہر آکر اپنی سوختنی قربانی اور جماعت کی سوختنی قربانی گذرانے اور اپنے لئے اور جماعت کے لئے کفارہ دے۔
ٌاور خطا کی قربانی کے بچھڑے کو اور خطا کی قربانی کے بکرے کو جنکا خون پاکترین مقام میں کفارہ کے لئے پہنچا جائے انکو وہ لشکر گاہ سے باہر لے جائیں اور انکی کھال اور گوشت اور فضلات کو آگ میں جلادیں۔
اور یہ تمہارے لئے ایک دائمی قانون ہو کہ ساتویں مہینے کی دسویں تاریخ کو تم اپنی اپنی جان کو دکھ دینا اور اس دن کوئی فائدہ وہ دیسی ہو یا پردیسی جو تمہارے بیچ بودوباش رکھتا ہو کسی طرح کا کام نہ کرے۔
سویہ تمہارے لئے ایک دائمی قانون ہو کہ تم بنی اسرائیل کے واسطے سال میں ایک دفعہ انکے سب گناہوں کا کفارہ دو اور اس نے جیسا خداوند نے موسی کو حکم دیا تھا ویسا ہی کیا۔