اس نے اپنی ماں سے کہا چاندی کے وہ گیارہ سو سکے جو تےرے پاس سے لئے گئے تھے اور جنکی بابت تو نے لعنت بھیجی اور مجھے بھی یہی سنا کر کہا سو دیکھ وہ چاندی میرے پاس ہے۔ میں نے اس کو لے لیا تھا۔ اس کی ماں نے کہا میرے بیٹے کو خداوند کی طرف سے برکت ملے۔
اور اس نے چاندی کے وہ گیارہ سو سکے اپنی ماں کو پھیر دیے ۔ تب اس کی ماں نے کہا میں اس چاندی کو اپنے بیٹے کی خاطر اپنے ہاتھ سے خداوند کےلئے مقدس کئے دیتی ہوں تاکہ وہ ایک بت کھدا ہوا اور ایک ڈھالا ہوا بنائے۔ سو اب میں اس کو تجھے پھیر دیتی ہوں۔
پر جب اس نے وہ نقدی اپنی ماں کو پھیر دی تو اس کی ماں نے چاندی کے دو سو سکے لے کر ان کو ڈھالنے والے کو دیا جس نے اس سے ایک کھدا ہوا اور ایک ڈھالا ہوا بت بنایا اور وہ میکاہ کے گھر میں رہے۔
میکاہ نے اس سے کہا میرے ساتھ رہ جا اور میرا باپ اور میرا کاہن ہو۔ میں تجھے چاندی کے دس سکے سالانہ اور ایک جوڑا کپڑا اور کھانا دوں گا۔ سو وہ لاوی اندر چلا گیا۔