English Bible Languages

Indian Language Bible Word Collections

Bible Versions

English

Tamil

Hebrew

Greek

Malayalam

Hindi

Telugu

Kannada

Gujarati

Punjabi

Urdu

Bengali

Oriya

Marathi

Assamese

Books

Joshua Chapters

Joshua 12 Verses

1 اس ملک کے بادشاہ جنکو بنی اسرائیل نے قتل کرکے انکے ملک پر یرون کے اس پار مشرق کی طرف ارنون کی وادی سے لیکر کوہِ حرمُون تک اور تمام مشرقی میدان پر قبضہ کر لیا یہ ہیں۔
2 اموریوں کابا دشاہ سیحون جو جسون میں رہتا تھا اور عروعیر سے لیکر جو وادی ارنون کے کنارے ہے اور اُس وادی کے نیچ کے شہر سے وادی یبوق تک جو بنی عمُون کی سرحد ہے آدھے جلعادپر۔
3 اور میدان سے بحرکنرت تک جو مشرق کی طرف ہے بلکہ مشرق ہی کی طرف بیت یسیموت سے ہو کر میدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنوب میں پسگہ کے دامن کے نیچے نیچے حکومت کرتا تھا۔
4 اور بسن کے بادشاہ عوج کی سرحد جو رفائیم کی بقیہ نسل سے تھا اور عسارات اور ادرعی میں رہتا تھا۔
5 اور وہ کوہِ حرمون اور سلکہ اور سارے بسن میں جسوریوں اور معکاتیوں کی سرحد تک اور آدھے جلعاد میں جو حسبون کے بادشاہ سیحون کی سرحد تھی حکومت کرتا تھا۔
6 انکو خداوند کے بندہ موسی اور بنی اسرائیل نے مارا اور خداوند کے بندہ موسی نے بنی رُوبن اور بنی جد اور منسی کے آدھے قبیلہ کو انکا ملک میراث کے طور پر دے دیا۔
7 اور یردن کے اس پار مغرب کی طرف بعل جد سے جو وادیِ لبنان میں ہے کوہِ خلق تک جو سعیر کو نکل گیا ہے جن بادشاہوں کو یشوع اور بنی اسرائیل نے مارا اور جنکے ملک کو یشوع نے اسرائیلیوں کے قبیلوں کو انکی تقسیم کے مطابق میراث کے طور پر دے دیا وہ یہ ہیں۔
8 کوہستانی ملک اور نشیب کی زمین اور میدان اور ڈھلانوں میں اور بیابان اور جنوبی قطعہ میں حتی اور اموری اور کنعانی اور فرزی اور حوی اور یبوسی قوموں میں سے۔
9 ایک یریحو کا بادشاہ ایک عی کا بادشاہ جو بیت ایل کے نزدیک واقع ہے۔
10 ایک یروشلیم کا بادشاہ۔ایک جرون کا بادشاہ ۔
11 ایک یرموت کا بادشاہ ایک لکیس کا بادشاہ۔
12 ایک عجلون کا بادشاہ ایک جزر کا بادشاہ ۔
13 ایک دبیر کا بادشاہ۔ایک کا جدر کا بادشاہ۔
14 ایک حُرمہ کا بادشاہ۔ایک عراد کا بادشاہ۔
15 ایک لِبناہ کا بادشاہ ۔ ایک عدُلا م کا بادشاہ ۔
16 ایک مقیدہ کا بادشاہ۔ایک بیت ایل کا بادشاہ ۔
17 ایک تفُوح کا بادشاہ ۔ایک حضرکا بادشاہ۔
18 ایک افیِق کا بادشاہ ۔ایک لشرون کا بادشاہ۔
19 ایک مدون کا بادشاہ ۔ایک حصُور کا بادشاہ۔
20 ایک سِمرون مرون کا بادشاہ۔ایک اِکشاف کا بادشاہ۔
21 ایک تعنک کا بادشاہ۔ایک مجِدد کا بادشاہ۔
22 ایک قادس کا بادشاہ۔ایک کرمل کے یقنِعام کا بادشاہ۔
23 ایک دور کی مرتفع زمین کے دور کا بادشاہ ۔ایک گوئیِم کا بادشاہ جو جلجال میں تھا۔
24 ایک تِرضہ کا بادشاہ۔یہ سب اِکتیس بادشاہ تھے۔
×

Alert

×