اس ملک کے بادشاہ جنکو بنی اسرائیل نے قتل کرکے انکے ملک پر یرون کے اس پار مشرق کی طرف ارنون کی وادی سے لیکر کوہِ حرمُون تک اور تمام مشرقی میدان پر قبضہ کر لیا یہ ہیں۔
اموریوں کابا دشاہ سیحون جو جسون میں رہتا تھا اور عروعیر سے لیکر جو وادی ارنون کے کنارے ہے اور اُس وادی کے نیچ کے شہر سے وادی یبوق تک جو بنی عمُون کی سرحد ہے آدھے جلعادپر۔
اور میدان سے بحرکنرت تک جو مشرق کی طرف ہے بلکہ مشرق ہی کی طرف بیت یسیموت سے ہو کر میدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنوب میں پسگہ کے دامن کے نیچے نیچے حکومت کرتا تھا۔
انکو خداوند کے بندہ موسی اور بنی اسرائیل نے مارا اور خداوند کے بندہ موسی نے بنی رُوبن اور بنی جد اور منسی کے آدھے قبیلہ کو انکا ملک میراث کے طور پر دے دیا۔
اور یردن کے اس پار مغرب کی طرف بعل جد سے جو وادیِ لبنان میں ہے کوہِ خلق تک جو سعیر کو نکل گیا ہے جن بادشاہوں کو یشوع اور بنی اسرائیل نے مارا اور جنکے ملک کو یشوع نے اسرائیلیوں کے قبیلوں کو انکی تقسیم کے مطابق میراث کے طور پر دے دیا وہ یہ ہیں۔
کوہستانی ملک اور نشیب کی زمین اور میدان اور ڈھلانوں میں اور بیابان اور جنوبی قطعہ میں حتی اور اموری اور کنعانی اور فرزی اور حوی اور یبوسی قوموں میں سے۔