تب خداوند نے یشوع سے کہا کہ ان سے نہ ڈر کیونکہ کل اس وقت میں ان سب کو اسرائیلیوں کے سامنے مار کر ڈال دونگا تُوان کے گھوڑوں کی کُونچیں کاٹ ڈالنا اور ان کے رتھ آگ سے جلا دینا۔
اور خداوند نے ان کو اسرائیلیوں کے قبضہ میں کر دیا سو انہوں نے ان کو مارا اور بڑے صیدا اور مِسرفات المائم اور مشرق میںمِصفاہ کی وادی تک ان کو رگیدا اورقتل کیا یہاں تک کہ ان میں سے ایک بھی باقی نہ چھوڑا۔
اور یشوع نے ان بادشاہوں کے سب شہروں کو اور ان شہروں کے سب بادشاہوں کو لیکر اور انکو تہ تیغ کرکے بالکل ہلاک کردیا جیسا خداوند کے بندہ موسی نے حکم کیا تھا۔
اور ان شہر وں کے تمام مال غنیمت اور چوپایوں کو نبی اسرائیل نے اپنے واسطے لوٹ میں لے لیا لیکن ہر ایک آدمی کو تلوار کی دھار سے قتل کیا یہاں تک کہ انکو نابود کردیا اور ایک متنفس کو بھی باقی نہ چھوڑا۔
جیسا خداوند نے اپنے بندہ موسی کو حکم دیا تھا ویسا ہی موسی نے یشوع کو حکم دیا اور یشوع نے ویسا ہی کیا اور جو جو حکم خداوند نے موسی کو دیا تھا ان میں سے کسی کو اس نے بغیر پورا کئے نہ چھوڑا۔
سو یشوع نے اس سارے ملک کو یعنی کوہستانی ملک اور سارے جنوبی قطعہ اور جشن کے سارے ملک اور نشیب کی زمین اور میدان اور اسرائیلیوں کے کوہستانی ملک اور اسی کے نشیب کی زمین ۔
کوہِ خلق سے لیکر جو سعیر کی طرف جاتا ہے بعل جد تک جو وادی لبنان میں کوہ ِحرمون کے نیچے ہے سب کو لے لیا اور انکے سب بادشاہوں پر فتح حاصل کرکے اس نے انکو مارا اور قتل کیا۔
کیونکہ یہ خداوند ہی کی طرف سے تھا کہ انکے دلوں کو ایسا سخت کردے کہ وہ جنگ میں اسرائیل کا مقابلہ کریں تاکہ وہ انکو بالکل ہلاک کر ڈالے اور ان پر کچھ مہربانی نہ ہو بلکہ وہ انکو نیست ونابُود کردے جیسا خداوند نے موسی کو حکم دیا تھا۔
پھر اس وقت یشوع نے آکر عناقیم کو کوہستانی ملک یعنی جرون اور دبیر اور عناب سے بلکہ یہواد ہ کے سارے کوہستانی ملک اور اسرائیل کے سارے کوہستانی ملک سے کاٹ ڈالا ۔یشوع نے انکو انکے شہروں سمیت بالکل ہلاک کردیا۔
پس جیسا خداوند نے موسی سے کہا تھا اُسکے مطابق یشوع نے سارے ملک کو لے لیا اور یشوع نے اُسے اسرائیلیوں کو انکے قبیلوں کی تقسیم کے موافق میراث کے طور پر دے دیا اور ملک کو جنگ سے فراغت ملی۔