پس اے صُور و صید اور فلستین کے تمام علاقو میرے لے تمہاری کیا حقیقت ہے؟ کیا تم مُجھ کو بدکہ دو گے؟ اور اگر دو گے تو میں وہیں فورا تمہارا بدلہ تمہارے سر پر پھینک دُوں گا۔
اور تمہارے بیٹے بیٹیوں کو بنی یہُوداہ کے ہاتھ بیچوں گا اور وہ اُن کو اہل سبا کے ہاتھ جو دُور کے مُلک میں رہتے ہیں بیچیں گے کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔
کیونکہ خُداوند صیون سے نعرہ مارے گا اور یروشیلم سے آواز بُلند کرے گااور آسمان و زمین کانپیں گےلیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اوربنی اسرائیل کا قلعہ ہے۔
پس تم جانو گے میں خُداوند تمہارا خُدا ہُوں جو صیون میں اپنے کوہ مُقدس پر رہتا ہُوں تب یروشیلم بھی مُقدس ہو گااور پھر اُس میں کسی اجنبی کا گُزر نہ ہوگا۔
اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مے ٹپکے گےاور ٹیلوں پر سے دُودھ بہے گا اور یہُوداہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہوگااور خُدواند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نکلے گااور وادی شطیم کو سیراب کرئے گا۔