اَے بنی بنیمین یروشیلم میں پناہ کے لئے بھاگ نکلو اور تقوع میں نرسنگا پُھونکا اور بیت ہکرم میں آتشین علم بلند کرو کیونکہ شمال کی طر ف سے بلا اور بڑی تباہی آنے والی ہے۔
ربُّ الافواج ےُوں فرماتا ہے کہ وہ اِسرائیل کے پاس بقیہ کو انگوروں کی مانند ڈھونڈکر توڑ لینگے ۔ تو انگور توڑنے والے کی طرح پھر اپنا ہاتھ شاخوں میں ڈال ۔
میں کس سے کہوں اور کسکو جتاؤں تاکہ وہ سُنیں؟ دیکھ اُنکے کان نامختون ہیں اور وہ سُن نہیں سکتے ۔ دیکھ خداوند کا کلام اُنکے لئے حقارت کا باعث ہے ۔ وہ اُس سے خوش نہیں ہوتے ۔
اِسلئے میں خداوند کے قہر سے لبریز ہوں ۔ میں اُسے ضبط کرتے کرتے تنگ آگیا ۔ بازاروں میں بچوں پر اور جوانوں کی جماعت پر اُسے اُنڈیل دے کیونکہ شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اور بُوڑھا کُہن سال کے ساتھ گرفتار ہو گا۔
کیا وہ اپنے مکروہ کاموں کے سبب سے شرمندہ ہوئے؟ وہ ہرگز شرمندہ نہ ہوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں اِس واسطے وہ گرنے والوں کے ساتھ گرینگے ۔ خداوند فرماتا ہے جب میں اُنکو سزا دُونگا تو پست ہو جائینگے۔
خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ راستوں پرکھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچھی راہ کہاں ہے ؟ اُسی پر چلو اور تمہاری جان راحت پائیگی پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلینگے ،۔
اِسلئے خداوند ےُوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں ٹھوکر کھلانے والی چیزیں اِن لوگوں کی راہ میں رکھ دُونگا اور باپ اور بیٹے باہم اُن سے ٹھوکر کھائینگے ہمسائے اور اُنکے دوست ہلاک ہونگے۔
وہ تیر انداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگدل اور بے رحم ہیں۔ اُنکے نعروں کی صداسُمندر کی سی ہے اور وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُختر صےُّون ! وہ جنگی مردوں کی مانند تیرے مقابل صف آرائی کرتے ہیں۔