میں اپنے لوگوں پر غضبناک ہوا ۔ میں نے اپنی میراث کو ناپاک کیا اور انکو تیرے ہاتھ میں سونپ دیا تو نے ان پر رحم کیا ۔ تو نے بوڑھوں پر بھی اپنا بھاری جوا رکھا ۔ اورتو نے کہا بھی کہ میں ابد تک خاتون بنی رہونگی۔ سو تو نے اپنے دل میں ان باتوں کا خیال نہ کیا اور انکے انجام کو نہ سوچا ۔
پس اب یہ بات سُن۔ اے تو عشرت میں غرق ہے جو بے پرواہ رہتی ہے۔ جو اپنے دل میں کہتی ہے کہ میں ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں۔ میں بیوہ کی طرح نہ بیٹھونگی اور نے بے اولاد ہونے کی حالت سے واقف ہونگی ۔
سو ناگہان ایک ہی دن میں یہ دو مصیبتیں تجھ پر آ پڑیں گی یعنی بے اولاد اور بیوہ ہو جائیگی ۔ تیرے جادو کی افراط اورتیرے سے سحر کی کثرت کےباوجود یہ مصیبتیں پورے طور سےتجھ پر آ پڑیں گی۔
کیونکہ تو نے اپنی شرارت پر بھروسہ کیا تو نے کہا مجھے کوئی نہیں دیکھتا تیری حکمت اور تیری دانش نے تجھ کو بہکایا اور تو نے اپنے دل میں کہا میں ہی ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں ۔
اس لیے تجھ پر مصیبت آ پڑیگی جسکا منتر تو نہیں جانتی اور ایسی بلا تجھ پر نازل ہو گی جسکو تو دور نہ کر سکیگی ۔ یکایک تباہی تجھ پر آئیگی جسکی تجھ کو کچھ خبر نہیں۔
جنکے لئے تو نے محنت کی تیرے لئے ایسے ہی ہونگے جنکے ساتھ تو نے اپنی جوانی ہی سے تجارت کی ان میں سے ہر ایک اپنی راہ لےگا ۔ تجھ کو بچانے والا کوئی نہ رہیگا۔