1
|
بیابان اور ویرانہ شادمان ہونگے اور دست خوشی کریگا اور نرگس کی مانند شگفتہ ہو گا۔ |
2
|
اس میں کثرت سے کلیاں نکلیں گے ۔ وہ شادمانی سے گا کر خوشی کریگا۔ لبنان کی شوکت اور کرمل اورشارون کی زینت اسے دی جائیگی ۔ وہ خداوند کا جلال اور ہمارے خداوند کی حشمت دیکھنگے۔ |
3
|
کمزور ہاتھوں کو زور اور ناتوان گھٹنوں کو توانائی دو۔ |
4
|
ان کو کج دلے ہیں کہو ہمت باندھو مت ڈرو ۔ دیکھو تمہارا خدا سزا اور جزا کے لیے آتا ہے۔ ہاں خدا ہی آئیگا اورتم کو بچائیگا۔ |
5
|
اس وقت اندھوں کی آنکھیں وا کی جائینگی اور بہروں کے کان کھولے جائینگے ۔ |
6
|
تب لنگڑے ہرن کی مانند چوکڑیاں بھرینگے اور گونگے کی زبان گائیگی کیونکہ بیابان میں پانی اور دشت میں ندیاں پھوٹ نکلینگی۔ |
7
|
بلکہ سراب تالاب ہو جائیگا اور پیاسی زمین چشمہ بن جائیگی ۔ گیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑےتھے نَے اور نل کا ٹھکانا ہو گا ۔ |
8
|
اور وہاں ایک شاہراہ اور گذرگاہ ہو گی جو مقدس راہ کہلائیگی جس سے کوئی ناپاک گذر نہ کریگا ۔ لیکن یہ مسافروں کے لیے ہو گی ۔ احمق بھی اس میں گمراہ نہ ہونگے۔ |
9
|
وہاں شیر ببر نہ ہو گا اورنہ کوئی درندہ اُس پر چڑھیگا نہ وہاں پایا جائیگا لیکن جنکا فدیہ دیا گیا وہاں سیر کرینگے۔ |
10
|
اورجنکو خداوند نے مخلصی بخشی لوٹینگے اورصیون میں گاتے ہوئے آئینگے اور ابدی سرور انکے سروں پر ہوگا۔ وہ خوشی اور شادمانی حاصل کرینگے اور غم و اندوہ کافور ہو جائینگے۔ |
Isaiah 35:4 Gujarati Language Bible Words basic statistical display
COMING SOON ...