وہ مے کو خُداوند کے لے نہ تپائیں گے اور وہ اُس کے مقبول نہ ہوں گےاُن کی قربانیاں اُن کے لے نوحہ گروں کی روٹی کی مانند ہوں گی۔ اُن کو کھانے والے ناپاک ہوں گے کیونکہ اُن کی روٹیاں اُن ہی کی بھُوک کے لے ہوں گی اور خُداوند کے گھر میں داخل نہ ہوں گی۔
کیونکہ وہ تباہی کے خُوف سے چلے گئے لیکن مصر اُن کو سمیٹے گا۔ موف اُن کو دفن کرے گا۔ اُن کی چاندی کے اچھے خزانوں پر بچھو بُوٹی قابض ہو گی۔ اُن کے خیموں میں کانٹے اُگیں گے۔
سزا کے دن آ ھے۔ جزا کا وقت آپُہنچا ۔ اسرائیل کو مُعلوم ہو جائے گا کہ اُس کی بدکرداری کی کثرت اور عداوت کی زیادتی کے باعث نبی بے وقوف ہے۔ رُوحانی آدمی دیوانہ ہے۔
میں نے اسرائیل کو بنابانی انگوروں کی مانند پایا۔ تمہارے باپ دادا کو انجیر کے پہلے پکے پھل کی مانند دیکھا جو درخت کے پہلے موسم میں لگا ہو لیکن وہ بُعل فغور کے پاس گئے اور اپنے آپ کو اُس باعث رُسوائی کے لے مخصُوص کیا اور اپنے اُس محبوب کی مانند مُکروہ ہُوے۔
اگرچہ وہ اپنے بچوں کو پالیں تو بھی میں اُن کو چھین لُوں گا تاکہ کوئی آدمی باقی نہ رہے کیونکہ جب میں بھی اُن سے دُور ہو جاوں تو اُ ن کی حالت قابل افسوس ہو گی۔
اُن کی ساری شرارت جلجال میں ہے۔ ہاں وہاں میں نے اُن سے نفرت کی۔ اُن کی بد اعمالی کے سبب سے میں اُن کو اپنے گھر سے نکال دُوں گا اور پھر اُن سے مُحبت نہ رکھّوں گا۔ اُن کے سب اُمراباغی ہیں۔